{سریاب روڈ خودکش دھماکے کے خلاف قومی اسمبلی میں قرارداد منظور

پھلین بلوچ ، محمد عثمان بادینی کی جانب سے قرار داد پیش، پی ٹی آئی کے علاوہ تمام پا رٹیوں نے حمایت کی

جمعہ 5 ستمبر 2025 22:45

ؓ اسلام آباد /کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 05 ستمبر2025ء)شاہوانی اسٹیڈیم سریاب ر وڈ کوئٹہ میں بلوچستان نیشنل پارٹی کے سابق سربراہ سردار عطااللہ مینگل کی برسی کے موقع پرخودکش دھماکے کے خلاف اسلام آباد میں قومی اسمبلی میں قرارداد پیش کی گئی۔قرار داد رکن قومی اسمبلی اور نیشنل پارٹی کے رہنما پھلین بلوچ اور رکن قومی اسمبلی محمد عثمان بادینی کی جانب سے قومی اسمبلی کے ایوان میں پیش کر دی گئی۔

قرار داد کے متن میں لکھا گیا تھا کہ یہ ایوان کوئٹہ میں سیاسی جماعت کے جلسہ میں دہشت گردی کے حملہ کی شدید الفاظ میں مذمت کرتا ہے اور پندرہ شہید افراد کے اہل خانہ اور زخمی افراد کے ساتھ ہمدردی اور یک جہتی کا اظہار کرتا ہے۔ یہ ایوان حکومت بلوچستان سے مطالبہ کرتا ہے کہ اس واقعہ میں ملوث افراد کو فورا انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے۔

(جاری ہے)

تاہم پاکستان تحریک انصاف کے علاوہ پاکستان مسلم لیگ (ن)،پاکستان پیپلزپارٹی، ایم کیو ایم ، مسلم لیگ زیڈاور بلوچستان کے اکثریتی ایم این ایز نے اس قرار داد کی حمایت کی ۔

قراردادپیش کرتے وقت پی ٹی آئی نے کورم کی نشاہدہی اور واک آ ٹ کر دیااور بعد میں گنتی پر کورم پورا رہا اور قرار داد بھاری اکثریت سے پاس ہوئی۔ نیشنل پارٹی کے رکن قومی اسمبلی پھلین بلوچ نے شاہوانی اسٹیڈیم سریاب روڈ کوئٹہ میں سردار عطا اللہ مینگل کی برسی کے موقع پر ہونے والے خودکش حملے کے خلاف قومی اسمبلی میں قرارداد پیش کرتے ہوئے قومی اسمبلی اجلاس کے دوران ایوان میں اپنے اظہار خیال میں بلوچستان کے مسئلہ پہ واشگاف انداز میں موقف رکھا۔

انہوں نے کہا کہ گزشتہ دو ماہ سے بلوچ خواتین اسلام آباد پریس کلب کے سامنے اپنے لاپتہ پیاروں کی بازیابی کے لیے احتجاج کر رہی ہیں، لیکن ان سے بات نہیں کی جا رہی۔پھلین بلوچ نے کہا کہ بلوچستان کے حوالے سے وفاق کا رویہ گونگا، بہرا اور اندھا دکھائی دیتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسلام آباد میں احتجاج پر بیٹھے لواحقین کی داد رسی اور مسائل کے حل کے لیے سنجیدہ اقدامات ضروری ہیں