پاک فوج کے زیر اہتمام یوم دفاع و شہداء کی مناسبت سے پشاور کے سکولز میں تقاریب کا سلسلہ جاری

ہفتہ 6 ستمبر 2025 00:10

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 ستمبر2025ء) پاک فوج کے زیر اہتمام یوم دفاع و شہداء کی مناسبت سے پشاور کے سکولز میں رنگا رنگ تقاریب کا سلسلہ جاری ہے۔یوم دفاع و شہداء کی مناسبت سے پشاور کے اسمارٹ سکول گلبہار کیمپس میں تقریب کا انعقاد کیا گیا۔تقریب میں پاک فوج کے آفیسرز اور جوانوں نے شرکت کر کے بچوں کی حوصلہ افزائی کی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق بچوں نے پاک فوج کے ساتھ مل کر پرچم کشائی کی اور وطن سے محبت کا اظہار کیا۔

طلبہ نے اپنی تقاریر میں پاک فوج کے شہداء کی قربانیوں کو خوب سراہا۔طلبہ نے ملی جذبے سے بھرپور نغمے اور خوبصورت ٹیبلوز پیش کیے۔بچوں نے اپنی تخلیقی صلاحیتوں سے حاضرین سے خوب داد وصول کی۔طلباء و طالبات کی خوبصورت پرفارمنس اور جذبہ حب الوطنی قابل دید تھا. تقریب کا اختتام نمایاں کار کردگی دکھانے والے طلبہ میں انعامات کی تقسیم اور پاکستان زندہ باد کے فلک شگاف نعروں کے ساتھ ہوا۔