یومِ دفاع ہماری جرات، قربانی اور اتحاد کی روشن علامت ہے،سردار اویس احمد خان لغاری

ہفتہ 6 ستمبر 2025 11:30

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 ستمبر2025ء) وفاقی وزیر توانائی سردار اویس احمد خان لغاری نے کہا ہے کہ یومِ دفاع ہماری جرات، قربانی اور اتحاد کی روشن علامت ہے،6 ستمبر ہمارے ملی تشخص اور شہداء کی لازوال قربانیوں کا دن ہے۔

(جاری ہے)

یومِ دفاع پر پیغام میں وفاقی وزیر توانائی نے کہا کہ پاکستانی عوام اور افواج نے ہمیشہ دشمن کے ناپاک عزائم خاک میں ملائے،1965ء میں اتحاد اور ایمان کی لازوال مثال قائم کی گئی،پاکستان کی دفاعی صلاحیتوں کا اعتراف آج پوری دنیا کر رہی ہے، پاک افواج نے ہمیشہ ہر جارحیت کا دندان شکن جواب دے کر سرحدوں کا دفاع کیا۔

وفاقی وزیر توانائی نے کہا کہ حالیہ معرکہ حق میں پاکستان کی فتح پاکستانی قوم اور فوج کے عزم و استقلال کا منہ بولتا ثبوت ہے،ہماری فوج نے ہر محاذ پر ہمارا سر فخر سے بلند کیا۔اویس لغاری نے کہا کہ توانائی کے محاذ پر بھی ملک کی ترقی و استحکام کے لیے پرعزم ہیں،جس طرح فوج نے ملک کا دفاع کیا، ہم توانائی کے شعبے میں ترقی کے لیے سرگرم ہیں۔