استور،عید میلاد النبی ﷺ اور یوم دفاع کےموقع پر 21 توپوں کی سلامی

ہفتہ 6 ستمبر 2025 13:40

استور 06 ستمبر (اے پی پی) (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 ستمبر2025ء) پاک فوج کی جانب سے وہاب شہید پولو گراؤنڈ میں عید میلاد النبی ﷺ اور یومِ دفاع (6 ستمبر ) کے موقع کی مناسبت سے علی الصبح 21 توپوں کی سلامی دی گئی۔

(جاری ہے)

یومِ دفاع اور عید میلاد النبی ﷺ کی یہ مشترکہ تقریب ہمیں یہ پیغام دیتی ہے کہ ہم نہ صرف اپنے شہداء کو یاد رکھیں بلکہ نبی کریم ﷺ کی تعلیمات پر عمل پیرا ہو کر ایک مضبوط، پرامن اور متحد پاکستان کی تشکیل میں اپنا کردار ادا کریں۔

اس موقع پر 1965ء کی جنگ میں دشمن کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملانے اور مادر وطن کے دفاع میں اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے شہداء کو خراجِ عقیدت کے طور پر پیش کی گئی۔6ستمبر کا دن پاکستان کی تاریخ میں ایک روشن باب ہے جو ہمیں یاد دلاتا ہے کہ افواجِ پاکستان نے قوم کے شانہ بشانہ کھڑے ہو کر دشمن کی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا اور وطنِ عزیز کا دفاع کیا۔\378