افراتفری کے دور میں امن،بھائی چارے کا پیغام آئندہ نسلوں تک پہنچانا ضروری ہے،سردار محمد یوسف

ہفتہ 6 ستمبر 2025 14:50

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 ستمبر2025ء) وفاقی وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف نے کہا ہے کہ آج ابتلاء افراتفری کے دور میں امن،بھائی چارے کا پیغام آئندہ نسلوں تک پہنچانا ضروری ہے،اس سال سوشل و ڈیجیٹل میڈیا کے مثبت استعمال کو یقینی بنانے کے لئے سیرت النبیﷺکانفرنس کا موضوع رکھا گیا،سوشل میڈیا کے غلط استعمال کی حوصلہ شکنی اور اس کے مثبت استعمال کے رجحان کو فروغ دینا ضروری ہے،پاکستان اور فلسطین کے دل ایک ساتھ دھڑکتے ہیں،دنیا بھر سے اسلامی سکالرز یہاں اس کانفرنس میں تشریف لائے، تمام مقررین نے سیرت النبی بھرپور انداز میں بیان کی۔

ہفتہ کو 50 ویں سیرت النبیﷺکانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وزارت مذہبی امور کی جانب سے کانفرنس میں شریک دنیا بھر سے اسلامی سکالرز کا خیر مقدم کرتے ہیں،اندرون ملک سے آنے والے مہمانوں کو بھی خوش آمدید کہتے ہیں،ہر سال سیرت النبی کانفرنس کا انعقاد کیا جاتا ہے جس میں رہنمائی اور اسلامی اصولوں سے آگاہی ہے،ریاست اس حوالے سے اپنی ذمہ داریاں نبھانے کو کوشش کرتی ہے،یہاں مقررین کی جانب سے بہت اچھی تجاویز دی گئیں،انہوں نے امت مسلمہ کی ترجمانی کی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ روایت سے ہٹ کر اس کانفرنس کو امت اور انسانیت کو ایک پیغام جاسکے تاکہ وہ اپنی ذمہ داریاں احسن طریقے سے نبھا سکیں۔انہوں نے کہا کہ نبی کریم رحمت العالمین ہیں،وہ تمام جہانوں کے لیے رحمت بنا کر بھیجے گئے،ان کی تعلیمات سے انسانیت کو فائدہ ہی فائدہ ہے۔اس بار ہم نے سوشل میڈیا کے استعمال میں ریاستی ذمہ داریاں سیرت النبی کی روشنی میں رکھا۔

اپنی نسل کو ایک گائیڈ لائن دینی مقصد تھا کہ کیسے اس کا مثبت استعمال ہو اور اس کے منفی اثرات سے کیسے بچا جا سکے۔انہوں نے کہا کہ باہر سے آئے ہوئے مہمانوں نے ہمارے دلوں کی ترجمانی کی ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان اور فلسطینیوں کے دل ایک ساتھ دھڑکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اس کانفرنس میں جو بیانیہ طے پایا ہے اس کو لے کر آگے بڑھائیں گے۔وزارت کا کام معاشرے کی رہنمائی کرنا ہے،ہمیں اپنی زندگیاں نبی کریمﷺ کی تعلیمات کے سانچے میں ڈھالنی ہیں۔

سردار محمد یوسف نے کہا کہ سوشل میڈیا کے حوالے سے قانون موجود ہے ، اس پر عمل درآمد کو یقینی بنائیں گے، علما ئے مشائخ کونسل اس سلسلے میں ہماری رہنمائی کرتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ معرکہ حق میں پاکستان کو تاریخی فتح نصیب ہوئی ، آج عیدمیلاد النبیﷺ کے ساتھ یوم دفاع و شہدا بھی ہے۔