گورنر سندھ نے یوم دفاع کے موقع پر مزار قائد پر حاضری دی

ہفتہ 6 ستمبر 2025 15:20

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 ستمبر2025ء) گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے ہفتہ کے روز یوم دفاع کے موقع پر بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کے مزار پر حاضری دی ،پھولوں کی چادر چڑھائی، فاتحہ خوانی کی اور مہمانوں کی کتاب میں اپنے تاثرات لکھے۔

(جاری ہے)

انہوں نے ملک کی خوشحالی اور ترقی کے لیے دعا بھی کی۔اس موقع پر اپوزیشن لیڈر علی خورشیدی بھی موجود تھے۔