شہید نوجوانوں کو ہم سلام پیش کرتے ہیں،ڈاکٹر مہیش کمار ملانی

ہفتہ 6 ستمبر 2025 16:10

تھرپارکر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 ستمبر2025ء) یومِ دفاعِ پاکستان کے موقع پر رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر مہیش کمار ملانی، ڈپٹی کمشنر تھرپارکر لیاقت علی بلوچ، ایس ایس پی تھرپارکر عادل میمن نے تھرپارکر کے گاؤں کھارو بجیر پہنچ کر تین شہید فوجی جوانوں کے ورثا سے ملاقات کر کے تحفے پیش کیے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر انہوں نے کہا کہ شہید نوجوانوں کو ہم سلام پیش کرتے ہیں،جنہوں نے اپنے ملک کے لیے جانیں قربان کیں، پاک فوج نے ہمیشہ ملک کا دفاع مضبوط بنایا ہے، مشکل وقت میں اپنی جانیں قربان کر کے ملک دفاع کیا ہے، ملک کا بچہ اور ہر شہری پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑا ہے۔ شہید ہمیشہ زندہ ہیں، ان کو ہر وقت یاد کیا جاتا ہے، شہدوں پر ہم فخر کرتے ہیں۔\378