پاکستانی مسلح افواج کا شمار دنیا کی بہترین، پیشہ وارانہ ومنظم فوجی قوت میں ہوتا ہے ، ہمیشہ اپنی خدمات کا لوہا منوایا،شاہدہ آفتاب

ہفتہ 6 ستمبر 2025 18:40

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 ستمبر2025ء) فیصل آباد ویمن چیمبر آف کامرس اینڈانڈسٹری کی صدرشاہدہ آفتاب نے کہا ہے کہ پاکستان کی مسلح افواج کا شمار دنیا کی بہترین، پیشہ وارانہ اور منظم فوجی قوت میں ہوتا ہے جس نے جنگ و امن دونوں حالتوں میں اپنی خدمات کا لوہا منوایا ہے۔

(جاری ہے)

یو م دفاع پاکستان کے موقع پر تقریب سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف صف اول کا کردار ادا کرتے ہوئے پاکستان کی جانباز فورسز نے شہادتیں پیش کیں جن کو ملک کا ہر طبقہ سراہا رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ پاکستان کا سب سے منظم اور ڈسپلنڈ ادارہ ہے جس نے جنگ و امن کے دوران گرانقدر خدمات سر انجام دیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کی مسلح افواج پاکستان کی سلامتی یکجہتی اور عظمت کی علامت ہیں اور ہمیں اپنی بہادر افواج پر فخر ہے جو سرحدوں کی حفاظت کے ساتھ ساتھ دہشت گردی کے خاتمے اور قدرتی آفات کے دوران بھی اہم کردار ادا کر رہی ہیں۔اس موقع پر دیگر عہدیداران وممبران بھی موجود تھیں۔