سمبڑیال،یوم دفاع کے سلسلہ میں شہریوں کی بڑی تعداد کی شہداء کی قبروں پر حاضری

ہفتہ 6 ستمبر 2025 19:50

سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 ستمبر2025ء) یوم دفاع پاکستان کے موقع پر سمبڑیال کے پیر زین العابدین قبرستان میں شہریوں کی بڑی تعداد نے حاضری دی اور شہداء کی قربانیوں کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر شہریوں نے شہداء کی قبروں پر قرآن خوانی اور گلپاشی کی اور ان کی لازوال قربانیوں کو سلام پیش کیا۔شہریوں کا کہنا تھا کہ 6 ستمبر پاکستان کی تاریخ کا وہ دن ہے جب افواجِ پاکستان نے جرات اور بہادری کی نئی تاریخ رقم کی۔ انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ شہداء کے درجات بلند فرمائے اور وطن عزیز کو رہتی دنیا تک قائم و دائم رکھے۔