6 ستمبر ملکی تاریخ کاسنہری باب ہے ،جب بہادر افواج اور پوری قوم نے ملکر مادروطن کا دفاع کیا،وفاقی وزیر اورنگزیب خان کھچی

ہفتہ 6 ستمبر 2025 20:00

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 ستمبر2025ء) وفاقی وزیر برائے قومی ورثہ و ثقافت اورنگزیب خان کھچی نے یوم دفاع پر اپنے پیغام میں پوری قوم کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ 6 ستمبر تاریخ کا وہ دن ہے جب بہادر افواج اور پوری قوم نے ملکر اس سرزمین کا دفاع کیا اور اپنے سے کئی گنا بڑے دشمن سے مقابلہ کرتے ہوئے ملک اور سرحدوں کی حفاظت کی۔

(جاری ہے)

یوم دفاع کے موقع پر اے پی پی سے گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے پاک فوج کے جوانوں اور شہیدوں کو سلام پیش کرتے ہوئے کہا کہ رواں سال مئی میں دشمن نے پھر حملہ کیاتو افواج پاکستان نے پوری قوم کے تعاون سے دشمن کو بھرپور جواب دیا، آئندہ بھی اگر دشمن نے ہمارے ملک کی طرف میلی آنکھ سے دیکھنے کی کوشش کی تو ہماری بہادر افواج بھر پور جواب دیں گی۔