ملک بھر کی طرع بلوچستان کے تاریخی شہر قلات میں بھی یوم دفاع ملی جوش وجذبے سے منایا گیا

ہفتہ 6 ستمبر 2025 20:20

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 ستمبر2025ء) ملک بھر کی طرع بلوچستان کے تاریخی شہر قلات میں بھی یوم دفاع پاکستان ملی جوش وجذبے کے ساتھ منایاگیا۔ یوم دفاع کی مناسبت سے تقریبات کا آغاز پرچم کشائی سے ہوا ۔

(جاری ہے)

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرقلات شاہنواز بلوچ،ایس پی قلات شہزاد اکبر اسسٹنٹ کمشنر قلات آفتاب احمدلاسی سپرنٹنڈنٹ حاجی محمدابراہیم بنگلزئی نے پرچم کشائی کی ،پولیس اور لیویز کے چاک وچوبنددستے نے قومی پرچم کو سلامی دی ۔

اس موقع پر سرکاری محکموں کے سربراہان ، سیاسی وسماجی رہنمائوں اور عوام نے بڑی تعداد میں شرکت کی یوم دفاع کی تقریبات کے موقع پر لیویزاورپولیس کی جانب سے سکیورٹی کے موثرانتظامات کئے گئے تھے،پرچم کشائی کے موقع پر ملکی سا لمیت کے تحفظ کیلئے خصوصی دعاکی گئی۔