
شوگر کے مضر اثرات آنکھوں کے پردے پر پڑتے ہیں،ڈاکٹر مختار احمد
آنکھوں کی فوٹوگرافی ہونی چاہیے اور فورا اس کے علاج پر توجہ دینی چاہیے،چیئرمین ایلزا ویلفیئر آرگنائزیشن
اتوار 7 ستمبر 2025 13:05
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ چشمہ موبائل یا ٹی وی دیکھنے کی وجہ سے نہیں نہیں لگتا، آنکھ میں کوئی بیماری نہیں آتی، چاہے کتنا ہی کتابیں پڑھ لیں یا ٹی وی دیکھ لیں،اس سے آنکھ خراب نہیں ہوتی لیکن البتہ آنکھوں پر برے اثرات پڑ سکتے ہیں۔
ڈاکٹر محمد مختار احمدنے شادی کے بندھن میں بندھنے والے نئے جوڑوں سے شادی سے قبل آنکھوں کا ٹیسٹ کرانے کی ہدایت دیتے ہوئے کہا ہے کہ نکاح سے پہلے دلہا اور دلہن کو اپنی آنکھوں کا ٹیسٹ ضرور کرا لینا چاہیے تاکہ انہیں یہ معلوم ہو سکے کہ ان کی آنکھوں میں کوئی ایسی بیماری تو نہیں جو موروثی ہو اور انکے ہونے والے بچوں کی آنکھوں پر اثر انداز ہوسکیں ۔ڈاکٹر مختار احمد نے بتایا کہ انہوںنے اپنی زندگی میں جو خوشی مستحق اور غریب افراد کی آنکھوں کا علاج اور آپریشن کرکے کمائی وہ مجھے مالدار لوگوں کا علاج کرکے نہیں ملی،میں نے سابق وزیراعظم میر ظفر اللہ جمالی،سابق گورنر سندھ اور ممتاز طبیب حکیم محمدسعید،معروف بینکرآغا حسن عابدی،جی اعلانہ،ضیاء محی الدین،گلوکار مہدی حسن،گلوکارہ ملکہ پکھراج،فریدہ خانم،ٹیناثانی، سابق صدر پاکستان جنرل پرویز مشرف کی والدہ سمیت بے شمار معروف شخصیات کی آنکھوں کا علاج کیا۔ انہوں نے کہا کہ مجھے اعزاز حاصل ہے کہ سابق صدر پاکستان فارق احمدخان لغاری نے بطور صدر پاکستان مجھے پاکستان کے قیام کے 50سال مکمل ہونے کے موقع پر پرائیڈ آف پرفارمنس عطا کیا ۔ڈاکٹر مختار احمد نے یہ بھی کہا کہ ٹی وی کی لائٹ خراب ہو تو انکھوں پر کچھ اثر پڑتا ہے اور دیکھنے میں الجھن ہوتی ہے جس کی وجہ سے آنکھوں کو معمولی سی مشکل پیش آسکتی ہے سکتی ہے لیکن آنکھیں خراب نہیں ہوتیں۔ ڈاکٹر مختار نے کہا کہ شادی سے پہلے پتہ کرنا چاہیے کہ لڑکا اور لڑکی میں کوئی ایسی بیماری تو نہیں جو مورثی ہو اور وہ ان کے بچوں میں نہ آ جائے اس لئے شادی سے پہلے انکھوں کا ٹیسٹ ضرور کرا لینا چاہیے ۔ ڈاکٹر مختارنے بتایا کہ انہوں نے ایک این جی او ایلزا ویلفیئر آرگنائزیشن بھی قائم کی ہے اور اس کے ذریعہ نواب شاہ میں آنکھوں کا جدید ہسپتال بھی قائم کیا ہے جہاں روزانہ 150 افراد کومفت او پی ڈی فراہم کی جارہی ہے اور ماہانہ تقریبا 150 غریب مستحق افراد کی آنکھوں کا آپریشن بھی کیا جاتا ہے،میری کوشش ہے کہ کراچی کے مضافات میں آئی ٹیسٹنگ موبائل سہولت فراہم کروں اور جلد ہی ہم مخیر افراد کے تعاون سے یہ سلسلہ بھی شروع کردیں گے۔مزید قومی خبریں
-
بینک آف پنجاب کی اینالسٹ اور انویسٹرز کے لیے کارپوریٹ بریفنگ
-
عمران خان کا ٹوئٹر اکاؤنٹ بھارت سے آپریٹ ہو رہا ہے،وفاقی وزیر ریلوے کا دعویٰ
-
پولیو ویکسین انجکشن 15 سال تک کے تمام بچوں کو خصوصی مہم کے دوران لگائے جائیں گے،ڈپٹی کمشنر منصوراحمد قاضی
-
نوجوان نسل میں شدت پسندی اور جارحیت پر قابو پانے کے لیے کھیلوں سے بہتر کوئی ذریعہ نہیں‘مجتبیٰ شجاع الرحمان
-
گورنرپنجاب سے فیصل عبدالستارایدھی کی ملاقات ، سیلاب متاثرین کی مدد اوران کی بحالی اولین ترجیح ہے ۔ سردارسلیم حیدر خان
-
پشاور، جعلی ویزے پر البانیہ جانے والے دو مسافر زیر حراست، نشاندہی پر تین ایجنٹس گرفتار
-
وفاقی وزراء کی جانب سے جنازوں پر بیانات گھٹیا حرکت ہے،علی امین گنڈاپور
-
حب کینال کی تباہی کے بعد کراچی پانی کے شدید بحران کا شکار ہے، حلیم عادل شیخ
-
وزیراعلی سندھ کا گندم کے ذخائر اور فراہمی کی صورتحال کا جائزہ
-
بلوچستان میں ملک کاپہلا خودکار ڈیجیٹل مالیاتی ای۔فائلنگ سسٹم اچھی حکمرانی اور ٹیکنالوجی کے استعمال کی جانب ایک سنگ میل ہے،وزیراعلیٰ بلوچستان
-
خزانے کی پائی پائی سیلاب متاثرین کی بحالی پر خرچ کی جائی: خرم نوازگنڈاپور
-
خزانے کی پائی پائی سیلاب متاثرین کی بحالی پرخرچ کی جائے‘ خرم نواز گنڈاپور
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.