بھارت،جھارکھنڈمیں مائونوازوں کے حملے میں دو بھارتی فوجی ہلاک، ایک زخمی

اتوار 7 ستمبر 2025 14:40

رانچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 ستمبر2025ء) بھارت کی شورش زدہ ریاست جھارکھنڈ میں مائو نواز وں نے ایک حملے میں دو بھارتی فوجیوں کو ہلاک اور ایک کو زخمی کردیا۔

(جاری ہے)

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق ضلع پلامو کے علاقے کیڈل میں مائو نوازوں کے حملے میں دو فوجی اہلکار ہلاک اور ایک زخمی ہوگیا۔پلامو کے ڈی آئی جی نوشاد عالم نے صحافیوں کو بتایاکہ گولہ باری میں دو اہلکار ہلاک اور ایک فوجی زخمی ہوا۔انہوں نے کہاکہ زخمی فوجی کو مدینیرائی میڈیکل کالج اینڈ اسپتال میں داخل کرایا گیا۔دریں اثناء بھارتی فورسز نے جھارکھنڈ کے مغربی ضلع سنگھ بھوم میں بھی ایک مائو نواز کو ہلاک کر دیا۔