جمعیت علماء اسلام ضلع کوئٹہ نے (آج) شٹروپہیہ جام ہڑتال کی حمایت کا اعلان کردیا

اتوار 7 ستمبر 2025 19:40

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 ستمبر2025ء) جمعیت علمائے اسلام ضلع کوئٹہ کے ترجمان نے اپنے جاری کردہ پریس ریلیز میں کہا کہ جمعیت علماء اسلام ضلع کوئٹہ 8 ستمبر کو ہونے والے شٹر ڈوان ہڑتال کی حمایت کا اعلان کرتی ہے تاجر برادری سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ 8 ستمبر کو احتجاجی طور پر دوکانوں کو بند رکھے انہوں نے کہا کہ سردار اختر جان مینگل اور محمود خان اچکزئی پر ہونے والے خودکش حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے حکومتِ وقت سے مطالبہ کیا ہے کہ واقعے کی شفاف تحقیقات کے لیے ایک اعلیٰ سطحی کمیشن تشکیل دیا جائے انہوں نے کہا کہ صدر آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف سے اپیل کی ہے کہ شہداء اور زخمیوں کے لیے مالی امداد کا اعلان کریں انہوں نے مزید کہا کہ جمعیت علمائے اسلام ضلع کوئٹہ ایسے واقعات کی سخت الفاظ میں مذمت کرتی ہے اور حکومت سے مطالبہ کرتی ہے کہ مولانا فضل الرحمن، سردار اختر مینگل، محمود خان اچکزئی سمیت تمام قومی اور صوبائی جماعتوں کے قائدین کی جانوں کے تحفظ کو یقینی بنایا جائے انہوں نے مزید کہا کہ ایک سوچے سمجھے سازش کے تحت بلوچستان کی حالات کو خراب کیا جارہا ہے۔