
{سریاب روڈ خودکش دھماکے کے خلاف قومی اسمبلی میں قرارداد منظور پھلین بلوچ ، محمد عثمان بادینی کی جانب سے قرار داد پیش، پی ٹی آئی کے علاوہ تمام پا رٹیوں نے حمایت کی
اتوار 7 ستمبر 2025 20:40
(جاری ہے)
تاہم پاکستان تحریک انصاف کے علاوہ پاکستان مسلم لیگ (ن)،پاکستان پیپلزپارٹی، ایم کیو ایم ، مسلم لیگ زیڈاور بلوچستان کے اکثریتی ایم این ایز نے اس قرار داد کی حمایت کی ۔
قراردادپیش کرتے وقت پی ٹی آئی نے کورم کی نشاہدہی اور واک آ وٹ کر دیااور بعد میں گنتی پر کورم پورا رہا اور قرار داد بھاری اکثریت سے پاس ہوئی۔ نیشنل پارٹی کے رکن قومی اسمبلی پھلین بلوچ نے شاہوانی اسٹیڈیم سریاب روڈ کوئٹہ میں سردار عطا اللہ مینگل کی برسی کے موقع پر ہونے والے خودکش حملے کے خلاف قومی اسمبلی میں قرارداد پیش کرتے ہوئے قومی اسمبلی اجلاس کے دوران ایوان میں اپنے اظہار خیال میں بلوچستان کے مسئلہ پہ واشگاف انداز میں موقف رکھا۔انہوں نے کہا کہ گزشتہ دو ماہ سے بلوچ خواتین اسلام آباد پریس کلب کے سامنے اپنے لاپتہ پیاروں کی بازیابی کے لیے احتجاج کر رہی ہیں، لیکن ان سے بات نہیں کی جا رہی۔پھلین بلوچ نے کہا کہ بلوچستان کے حوالے سے وفاق کا رویہ گونگا، بہرا اور اندھا دکھائی دیتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسلام آباد میں احتجاج پر بیٹھے لواحقین کی داد رسی اور مسائل کے حل کے لیے سنجیدہ اقدامات ضروری ہیں۔مزید اہم خبریں
-
پنجاب والے شدید بارشوں کے نئے سلسلے کیلئے تیار ہو جائیں
-
کل کی کانفرنس میں مایوسی نہیں ہوئی، مسلم دنیا کو نیٹو کی طرز پر ملٹری الائنس بنانا چاہیئے
-
یہ غلط فہمی کسی کو نہیں ہونی چاہیے، قطر میں جو کچھ ہوا امریکا کی مرضی کے ساتھ ہوا ہے
-
سیلاب کے باعث 36انچ گیس پائپ لائن متاثر ہونے کا خدشہ
-
8 فروری الیکشن میں کچھ امیدواروں کو غیر قانونی طور پر کامیاب قرار دیا گیا
-
کسانوں سے گندم 2200 روپے میں خریدی گئی جو آج 4 ہزار تک چلی گئی ہے
-
وفاق نے گلگت بلتستان کو ٹیکس فری زون تسلیم کرلیا
-
وزیراعلی خیبرپختونخواکی شہید میجر عدنان اسلم کے گھر آمد ،اہل خانہ سے تعزیت کی
-
پاکستان کی معاشی ترقی کی شرح صفر ہو جانے کا خدشہ
-
اسلامی ممالک کے وسائل پر قابض امریکا اور استعماری طاقتوں سے چھٹکارا حاصل کرنا ہوگا
-
نوازشریف نے عمران خان کے خلاف لندن پلان بی کے لئے اڑان بھری ہے
-
سیلابی دباؤ سے ایم فائیو کے متعدد اسٹرکچرز متاثر، این ایچ اے کی بحالی سرگرمیاں جاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.