بھارت ممکنہ دہشت گردی کے خطرے کا پراپیگنڈہ کرکے ایک اورفالس فلیگ آپریش کی تیاری کررہا ہے، رپورٹ

پیر 8 ستمبر 2025 14:12

سرینگر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 ستمبر2025ء) بھارت کے غیر قانونی زیر تسلط جموں وکشمیرمیں مبصرین نے خبردار کیا ہے کہ بھارت پاکستان کو بدنام کرنے کے لیے ایک اور فالس فلیگ آپریشن کی تیاری کر رہا ہے ، بھارتی میڈیا اس کے لئے ممکنہ دہشت گردی کے خطرے کا پراپیگنڈہ کرکے ملک میں پاکستان دشمن ماحول پیداکر رہا ہے۔

(جاری ہے)

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارت نے ماضی میں اس طرح کے بیانیے کوکئی بار استعمال کیا ہے جن میں خاص طور پر پلوامہ، اوڑی اور پہلگام کے واقعات شامل ہیں جب پاکستان کے خلاف جارحیت کا جواز پیدا کرنے کے لیے اس نے اپنے فوجیوں اور شہریوں کو قربانی کا بکرا بنایا ۔

تجزیہ کار وں کاکہنا ہے کہ بھارت نے بلند و بانگ دعوئوں کے باوجود کبھی بھی مبینہ حملہ آوروں کے معتبر ثبوت یا لاشیں سامنے نہیں لائیں جس سے یہ کارروائیاں واضح طورپر سیاسی فائدہ حاصل کرنے کے لئے فالس فلیک آپریشن لگتی ہیں۔کشمیری سیاسی حلقوں کا موقف ہے کہ دہشت گردی کے خطرے کے پراپیگنڈے کا مقصد انتخابات سے قبل لوگوں کو گمراہ کرنااور مقبوضہ علاقے میں بھارت کی طرف سے جاری انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں سے بین الاقوامی توجہ ہٹانا ہے۔