Live Updates

سیلاب متاثرین کو بہتر سہولیات کی فراہمی حکومت کی ترجیح ہے، رانا عارف اقبال ہرناہ

پیر 8 ستمبر 2025 16:24

سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 ستمبر2025ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رکن صوبائی اسمبلی رانا عارف اقبال ہرناہ نے الشریف میرج ہال بجوات میں قائم فلڈ ریلیف کیمپ کا دورہ کیا۔ دورہ کے انہوں نے سیلاب سے متاثرہ افراد سے ملاقات کی اور ان کے مسائل سنے۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کی حکومت عوام کے دکھ درد میں برابر کی شریک ہے اور متاثرین کو ہر ممکن سہولیات کی فراہمی کو اپنی ترجیحات میں شامل کیے ہوئے ہے۔

(جاری ہے)

رانا عارف اقبال ہرناہ نے کیمپ میں قائم میڈیکل اور ویٹرنری کیمپوں کا معائنہ کیا اوردستیاب ادویات کا جائزہ لیا اور عملے کو ہدایت کی کہ وہ متاثرہ خاندانوں کو معیاری طبی امداد اور دیگر سہولیات فراہم کریں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت متاثرین کو تنہا نہیں چھوڑے گی اور ہر ممکن تعاون جاری رکھے گی ۔ایم پی اے نے کہا کہ وزیرِاعلیٰ پنجاب کی خصوصی ہدایت پر سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں ریلیف سرگرمیاں تیزی سے جاری ہیں تاکہ متاثرہ خاندانوں کے مسائل جلد از جلد حل کیے جا سکیں۔
Live سیلاب کی تباہ کاریاں سے متعلق تازہ ترین معلومات