پمز میں ایک لاکھ خواتین کو چھاتی کے سرطان کی بروقت سکریننگ سے متعلق آگاہی فراہم کی گئی

پیر 8 ستمبر 2025 18:24

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 ستمبر2025ء) پاکستان انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز (پمز) میں ایک لاکھ خواتین کو چھاتی کے سرطان کی بروقت سکریننگ سے متعلق آگاہی فراہم کی گئی جبکہ 200 بستروں پر مشتمل پمز میں کینسر کے علاج کا مکمل ہسپتال بھی بنایا جارہا ہے۔وزارت قومی صحت کے مطابق پولی کلینک اور پمز میں چھاتی کے سرطان کا علاج بلا معاوضہ فراہم کیاجارہا ہے۔

(جاری ہے)

گزشتہ تین سال کے دوران پولی کلینک میں 1991 میموگرافی معائنے کئے گئے۔پمز میں پانچ سال میں 12 ہزار مریضوں کی میمو گرافی اوراسی مرض سے متعلقہ 20 ہزار کے الٹراسائونڈ کئے گئے۔اس کے علاوہ پمز نے چھاتی کے سرطان کی بروقت تشخیص کے لئے سکریننگ سے متعلق ایک لاکھ خواتین کو آگاہی فراہم کی ۔اس کے ساتھ ساتھ ہر سال اکتوبر میں چھاتی کے کینسر سے متعلق آگاہی مہمات کا انعقاد کیا جاتا ہے۔اس کے ساتھ ادارہ جاتی سطح پر سکریننگ مہمات کا آغاز کیا گیا ہے جن کا خصوصی ہدف خواتین طبی عملہ ہے۔\395