پاکستانی سفیر رحیم حیات قریشی کی پاک بیلجیئم،لکسمبرگ بزنس فورم کے اراکین کے ساتھ ملاقات ،تجارتی و سرمایہ کاری تعلقات کو مزید وسعت دینےکیلئے کوششیں تیز کرنے پر اتفاق

پیر 8 ستمبر 2025 23:50

برسلز (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 ستمبر2025ء) بیلجیئم، لکسمبرگ اور یورپی یونین کےلئے پاکستانی سفیر رحیم حیات قریشی نے پاک بیلجیئم،لکسمبرگ بزنس فورم کے اراکین کے ساتھ ملاقات کی اورپاکستانی سفارتخانے کی طرف سے بیلجیئم اور لکسمبرگ کے ساتھ دوطرفہ تجارت اور سرمایہ کاری کو فروغ دینے کیلئے کئے گئے اقدامات سے آگاہ کیا۔

(جاری ہے)

برسلز میں پاکستانی سفارت خانہ سے جاری بیان کے مطابق ملاقات میں اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ پاکستان،بیلجیئم اور لکسمبرگ کے ساتھ تجارتی و سرمایہ کاری تعلقات کو مزید وسعت دینے کے لیے مشترکہ کوششیں تیز کی جائیں گی اور اس مقصد کے لئےپاک-بیلجیئم-لکسمبرگ بزنس فورم کے ساتھ قریبی تعاون جاری رکھا جائے گا۔