Live Updates

مقبوضہ کشمیر، ریاسی میں سیلاب سے ہونیوالی تباہی پر قابض انتظامیہ کی بے حسی کے خلاف احتجاجی مظاہرہ

منگل 9 ستمبر 2025 11:59

جموں (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 ستمبر2025ء) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر کے ضلع ریاسی کی تحصیل ارناس کے رہائشیوں نے شدید بارشوں اور سیلاب سے ہونیوالی تباہی پر قابض انتظامیہ کی بے حسی کے خلاف زبردست احتجاجی مظاہرہ کیا ہے ۔کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق کوری، جڈا، خانی کوٹ اور سولا کوٹ کے دیہات کے رہائشیوں نے قابض حکام کی بے حسی کی مذمت کرتے ہوئے سڑک کو کئی گھنٹوں تک بلاک رکھا۔

(جاری ہے)

مظاہرین کا کہنا تھا کہ بجلی کی طویل بندش کی وجہ سے علاقہ گزشتہ پندرہ دنوں سے تاریکی میں ڈوبا ہوا ہے جس سے معمولات زندگی مفلوج ہو کر رہ گئے ہیں۔مظاہرین نے تحصیلدار کو ایک یادداشت پیش کی جس میں ان کے مطالبات درج تھے۔مطالبات میں نقصانات پر معاوضے کی ادائیگی ، خیمے ، کمبل اور راشن سمیت امدادی سامان کی فراہمی ، قرضوں کی معافی اور تباہ ہونے والی سڑکوں اور واٹر سپلائی اسکیموں کی بحالی شامل ہیں ۔ مظاہرین نے خبردار کیاکہ اگر قابض حکام نے ان کے مطالبات پر توجہ نہ دی تو وہ احتجاج میں شدت لانے پر مجبور ہوں گے ۔
Live سیلاب کی تباہ کاریاں سے متعلق تازہ ترین معلومات