Live Updates

خیبرپختونخوااسمبلی میں پنجاب کی طرف سے صوبے کو گندم فراہمی پرعائد پابندی پر اپوزیشن وحکومتی اراکین یک زبان

اگرپنجاب گندم سپلائی روکنے سے بازنہیں آتاتوردعمل کے طورپر خیبرپختونخواسے بجلی،گیس وآئل پنجاب منتقلی روک دی جائے،اراکین اسمبلی

منگل 9 ستمبر 2025 19:40

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 ستمبر2025ء)خیبرپختونخوااسمبلی میں پنجاب کی طرف سے صوبے کو گندم فراہمی پرعائد پابندی پر اپوزیشن وحکومتی اراکین یک زبان ہوگئے تجویزسامنے آئی ہے کہ اگرپنجاب گندم سپلائی روکنے سے بازنہیں آتاتوردعمل کے طورپر خیبرپختونخواسے بجلی،گیس وآئل پنجاب منتقلی روک دی جائے۔منگل کے روز اسمبلی اجلاس کے دوران حکومتی رکن شفیع جان نے کہاکہ اس وقت خیبرپختونخواگندم کی کمی کاشکار ہے بڑی وجہ یہ ہے کہ پنجاب نے اپنی چوکیاں قائم کرکے گندم کی نقل وحرکت روکی ہوئی ہے یہ سلسلہ نیانہیں ہے ن لیگ حکومت جب بھی پنجاب میں آتی ہے 97 ء میں بھی گندم بندکیاہواتھا اب بھی باؤنڈری پر چوکیاں قائم کرکے گندم پرپابندی لگارکھی ہے صوبہ میں گندم کی بیس کلوبوری 13سی25سوتک پہنچ چکی ہے آئین صوبوں کے درمیان آزادانہ تجارت کو فروغ دیتاہے یہ پابندی آئین کی خلاف ورزی ہے صوبہ کی گندم ضرورت پانچ ملین میٹرک ٹن ہے جبکہ ہماری پیداوار 1.4ملین ہے،گیس بجلی آئل ہماراصوبہ دریافت کرتاہے لیکن ہم نے کبھی ایسی حرکت نہیں کی آٹھ فروری کے بعد ملک میں لوڈشیڈنگ کاعذاب پیداکیاگیاآج گندم کابحران ہے غریب آدمی کی آٹے خریدنے کی سکت نہیں رہی اس چیلنج سے کیسے نمٹاجائے،پی پی کے پارلیمانی لیڈراحمدکنڈی نے کہاکہ ڈیرہ اسمعیل خان بارڈرکے اوپر ہے جب ہمیں گندم چینی کی ضرورت ہوتی ہے توپنجاب سرحدکوسیل کردیتا ہے یہ رویہ بین الصوبائی تعلقات کیلئے نقصان دہ ہے چیف سیکرٹری پنجاب کے سیکرٹری کوخط لکھیں ایم پی اے فضل الہی نے کہاکہ پنجاب کوہم جوبجلی دیتے ہیں لہذابجلی وگیس بندکرنے کیلئے ایوان میں قراردادلائی جائے۔

(جاری ہے)

جے یوآئی رکن عدنان نے کہاکہ گندم پرپابندی لگتی ہے توہمارے پاس بھی گیس بجلی بندکرنے کاہتھیارموجود ہے قراردادسے کچھ حاصل نہیں ہوگامسئلے کے حل کیلئے سیاسی قائدین تک اپروچ کیاجائے پھربھی مسئلہ حل نہیں ہوتاتوہماری طرف سے منہ توڑ جواب جاناچاہئے،اے این پی رکن نثارباز نے کہاکہ فوڈسکیورٹی کیلئے ضروری ہے کہ جنوبی اضلاع کوسیراب کیاجائے،پنجاب کی طرف مفت پانی فراہمی روکنے کیلئے چشمہ لفٹ کنال سکیم پرتوجہ دی جائے،خلیق الرحمن نے کہاکہ 2021ئ میں بھی یہ کرائسز آیا جب پی ٹی آئی کی مرکزمیں حکومت تھی اسوقت عمران خان نے صوبے کے عوام کے حق میں آوازاٹھائی اورہرتیسرے دن گندم سے متعلق میٹنگ میں جائزہ لیتے تھے آج بھی ایسے اقدامات کی ضرورت ہے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات