کولگام، بھارتی فورسز کی تلاشی اور محاصرے کی پرتشدد کارروائی دوسری دن بھی جاری رہی

منگل 9 ستمبر 2025 19:50

سرینگر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 ستمبر2025ء)غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر کے ضلع کولگام میں بھارتی فوج منگل کو مسلسل دوسرے روز بھی محاصرے اور تلاشی کی پرتشدد کارروائیاں جاری رکھیں۔

(جاری ہے)

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارتی فوج، راشٹریہ رائفلز، سینٹرل ریزرو پولیس فورس اور پیرا کمانڈوز نے اپنے ناقابل تنسیخ حق خودارادیت اور بھارتی قبضے سے آزادی کی جدوجہد کرنے والے کشمیری نوجوانوں کے خلاف شروع کئے گئے آپریشن میں حصہ لے رہے ہیں ۔

بھارتی پولیس حکام نے تصدیق کی ہے کہ فوجیوں نے گزشتہ روز دو کشمیری نوجوانوں کو شہیدکیاتھا جبکہ ضلع کے علاقے گودر میں ایک جھڑپ کے دوران دو بھارتی فوجی ہلاک اور ایک میجر شدید زخمی ہوگیا تھا۔ادھر بھارتی فورسز نے منگل کو کپواڑہ، بارہمولہ، بانڈی پورہ، اسلام آباد اور دیگر پہاڑی علاقوںمیں بھی اسی طرح کی کارروائیاں جاری رکھیں۔