آسٹریلیا کی جانب سے قطر پر اسرائیلی فضائی حملے کی مذمت

بدھ 10 ستمبر 2025 08:50

کینبرا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 ستمبر2025ء) آسٹریلیا نے اسرائیل کی جانب سے قطری دارالحکومت دوحہ میں حماس کے عہدیداروں کو نشانہ بنانے والے فضائی حملے کی شدید مذمت کی ہے۔آسٹریلوی وزیر خارجہ پینی وونگ آسٹریلین براڈکاسٹنگ کارپوریشن (اے بی سی ) کو دیے گئے ایک انٹرویو میں کہا کہ آسٹریلوی حکومت اس حملے کو "غلط اقدام" سمجھتی ہے۔

(جاری ہے)

ان کا کہنا تھا کہ یہ حملہ، جس میں ایک ایسی عمارت کو نشانہ بنایا گیا جہاں حماس کے سینئر رہنما قیام پذیر تھے، جنگ بندی کی کوششوں کو متاثر کر سکتا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ قطر ان فریقین میں شامل ہے جو جنگ بندی کے لیے ثالثی کی کوششیں کر رہے ہیں اور یہ قطر کی خودمختاری کی خلاف ورزی ہے۔ یہ جنگ بندی کے عمل کو خطرے میں ڈالتی ہے اور کشیدگی میں اضافے کا سبب بن سکتی ہے۔