امریکی صدر کا یورپی یونین پر دبائو، چین اور بھارت پر 100 فیصد ٹیرف کی تجویز

بدھ 10 ستمبر 2025 13:33

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 ستمبر2025ء)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے یورپی یونین پر زور دیا ہے کہ وہ چین اور بھارت پر سخت تجارتی اقدامات کرے اور ان ممالک پر 100 فیصد ٹیرف عائد کیے جائیں۔

(جاری ہے)

ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ روس کی معیشت کو تیل کی فروخت سہارا دے رہی ہے، اس لیے امریکا یورپی یونین کے ساتھ مل کر ایسے ہی ٹیرف عائد کرے گا۔انہوں نے واضح کیا کہ امریکا نے اس سے قبل بھارت پر ٹیرف دگنا کر دیئے تھے جبکہ یورپی یونین اب تک صرف پابندیوں کو ترجیح دیتی رہی ہے۔