ٹیڈ ایکس لاہور، جین میریئٹ پہلی مقرر کے طور پر شامل

بدھ 10 ستمبر 2025 15:36

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 ستمبر2025ء) برٹش کونسل پاکستان اور غیر سرکاری تنظیم ٹیڈ ایکس لاہور اشتراک سے پاکستان میں تعلیم کیلئے سازگار ماحول کی فراہمی کیلئے منعقدہ سیمینار و تقریب کے لیے اپنی پہلی مقررہ کا اعلان کر دیا ہے۔ برطانیہ کی معروف سفارتکار اور ماحولیاتی تحفظ کی علمبردار، جین میریئٹ، اس سال کے ایونٹ میں خطاب کریں گی۔

(جاری ہے)

جین میریئٹ نے پاکستان اور برطانیہ کے تعلقات کو مضبوط بنانے میں کلیدی کردار ادا کیا ہے۔ وہ پائیدار شراکت داری اور ماحولیاتی لچک کی حامی ہیں، اور تعلیم و ترقی کے شعبوں میں ان کی خدمات کو عالمی سطح پر سراہا جاتا ہے۔ ٹیڈ ایکس لاہور کا مقصد ایسے خیالات کو فروغ دینا ہے جو دنیا کو بہتر بنانے میں مدد دیں۔ اس سال کا تھیم’’ہر نسل کے لیے تعلیم‘‘ ہے، اور جین میریئٹ کی شمولیت اس بات کی عکاسی کرتی ہے کہ عالمی رہنما پاکستان میں مثبت تبدیلی کے لیے پُرعزم ہیں۔