انتظامی مسائل کے باعث 4 پروازیں منسوخ، 33 تاخیر کا شکار

بدھ 10 ستمبر 2025 17:26

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 ستمبر2025ء)ایئر لائنز کے انتظامی مسائل کی وجہ سے 4 پروازیں منسوخ اور 33 تاخیر کا شکار جبکہ ایک متبادل ایئر پورٹ پر اتاری گئی۔فلائٹ شیڈول کے مطابق کراچی سے تربت اور لاہور سے کراچی کی 4 پروازیں منسوخ کر دی گئیں۔30 گھنٹے سے پھنسے لاہور کے عمرہ زائرین کو متبادل طیارے پر کراچی سے جدہ روانہ کیا گیا اور ابوظہبی سے پشاور کی پرواز پی کے 218 انتظامی طور پر اسلام آباد ایئرپورٹ پر اتاری گئی۔

(جاری ہے)

اسلام آباد ایئرپورٹ کی 11 پروازیں 1 سے ڈیڑھ گھنٹے اور لاہور ایئرپورٹ کی 12 پروازوں میں ایک سے 17 گھنٹے تاخیر کا شکار ہوگئیں۔لاہور سے جدہ کی پرواز پی اے 470 کی روانگی میں 17 گھنٹے جبکہ سیالکوٹ سے ابوظبی کی قومی ایئرلائن کی پروازوں پی کے 177 اور 178 میں 11 گھنٹے کی تاخیر شکار ہوگئی۔طیارہ خراب ہونے کی وجہ سے ملتان سے دبئی جانے والی غیرملکی پرواز ایف زیڈ 340 کی روانگی میں 9 گھنٹے کی تاخیر ہے۔ملتان سے شارجہ جانے والی قومی ایئر لائن کی پرواز پی کے 293 میں 6 گھنٹے جبکہ کوئٹہ سے لاہور کی 2 پروازوں پی کے 322 اور 323 میں 3 گھنٹے تاخیر کا شکار ہیں۔