وفاقی حکومت نے گریڈ 22 کے افسر انعام اللہ دریجو کو صدر مملکت کا سیکرٹری اور نبیل احمد اعوان کو سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ ڈویژن مقرر کر دیا

بدھ 10 ستمبر 2025 21:10

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 ستمبر2025ء) وفاقی حکومت نے گریڈ 22 کے افسر انعام اللہ دریجو کو صدر مملکت کا سیکرٹری ،نبیل احمد اعوان کو سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ ڈویژن مقرر کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

اسٹیبلشمنٹ ڈویژن سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس گریڈ 22 کے افسر جو کہ سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کے طور پر خدمات سر انجام دے رہے تھے، کو تبدیل کرکے صدر مملکت کا سیکرٹری تعینات کر دیا ہے۔ پنجاب میں تعینات پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس گریڈ 22 کے افسر نبیل احمد اعوان کو تبدیل کرکے سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ ڈویژن تعینات کر دیا گیا ہے۔