آل پارٹیزکا صوبہ بھر میں پرامن کامیاب ہڑتال حکمرانوں کے مظالم لاقانونیت کے خلاف ریفرنڈم تھا، مولانا ہدایت الرحمن

بدھ 10 ستمبر 2025 23:00

ب*کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 10 ستمبر2025ء)امیرجماعت اسلامی بلوچستان ایم پی اے مولانا ہدایت الرحمن بلوچ نے کہا کہ آل پارٹیزکے زیراہتمام صوبہ بھر میں پرامن کامیاب ہڑتال حکمرانوں کے مظالم لاقانونیت کے خلاف ریفرنڈم تھاآج بلوچستان بھر میں احتجاجی مظاہرے ہوں گے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے کوئٹہ میں وفودسے ملاقات ذمہ داران سے گفتگو اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ ظلم وجبر لاقانونیت کے خلاف منظم پرامن اوریکجہتی کیساتھ احتجاج وقت کی اہم ضرورت ہے بم دھماکے قتل وغارت گری کے خلاف اورحقوق کے حصول کے لیے جمہوری مذاہمت کاراستہ کسی صورت نہیں چھوڑیں گے۔

امرائے اضلاع وبرادرتنظیمات کے سربراہان آج 11ستمبرکواضلاع کے ہیڈکوارٹرزو بڑے شہروں میں پریس کلبزکے سامنے پبلک مقامات پرپرامن وبھرپوراحتجاج کرکے ظلم وجبر لاقانونیت بدامنی کے خلاف بھرآوازبلند کریں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ اسرائیل بدمست ہاتھی بن گیاچندہفتوں میں 6اسلامی ممالک پرحملے کیے بزدل مسلم حکمران مسلم افواج کے سربراہان خاموشی بنے ہوئے ہیں صرف مذمت پرگزارہ کررہے ہیں اسرائیلی یہودی امریکی دہشت گردی کے خلاف مسلم حکمران اورمسلم افواج کے سربراہان کوجہادکااعلان کرناچاہیے یہودی غزہ میں فلسطینیوں کی نسل کشی کررہا ہے مسلم حکمران اورسپہ سالاروں کی مجرمانہ خاموشی کے بعداب ایک ایک کرکے مسلم ممالک پرحملہ آور ہیں۔

انہوں نے کہا کہ حکومت بلوچستان ایران افغانستان کیساتھ پیٹ کے آگ بجھانے گھرکاچولہاجلانے کیلئے پٹرول وخوردنی اشیا کی معمولی تجارت پرپابندی ان تاجروں سے بھتہ لینے کے بجائے منشیات کاشت کرنے،منشیات کے کاروبار کرنے والوں کے خلاف ایکشن لیکرانہیں عبرت کانشان بنادیں منشیات کے کاروبار میں ملوث سہولتکاروں راشی آفیسروں کے خلاف بھی فوری عملی کاروائی کریں