بیلجیم ، لکسمبرگ اور یورپی یونین میں پاکستان کے سفیرکابیلجیم کرکٹ فیڈریشن کے چیئرمین کو بیلجیم میں کرکٹ کے فروغ کے لیے ان کی قابلِ ستائش خدمات پر 'سرٹیفیکیٹ آف اپریسی ایشن' پیش

بدھ 10 ستمبر 2025 23:40

برسلز (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 ستمبر2025ء) بیلجیم ، لکسمبرگ اور یورپی یونین میں پاکستان کے سفیر رحیم حیات قریشی نے بیلجیم کرکٹ فیڈریشن کے چیئرمین عمر بٹ کو بیلجیم میں کرکٹ کے فروغ کے لیے ان کی قابلِ ستائش خدمات پر 'سرٹیفیکیٹ آف اپریسی ایشن' پیش کیا ہے۔

(جاری ہے)

بیلجیم پاکستانی سفارت خانہ کے آفیشل ایکس پر جاری پوسٹ کے مطابق اس موقع پر سفیر نے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے ساتھ مفاہمت کی یادداشت (ایم او یو) پر دستخط بھی شامل ہیں۔

سفیر نے کھیلوں کے شعبے میں دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کو مزید بہتر بنانے کی امید کا اظہار کرتے ہوئے کھیلوں کے ذریعے ممالک کے درمیان قریبی تعلقات استوار کرنے میں اہم کردار پر بھی روشنی ڈالی ۔پاکستانی سفیر نے بیلجیم کرکٹ فیڈریشن کے سربراہ کو ان کی خدمات کے اعتراف میں اعزازی سرٹیفکیٹ بھی دیا ہے۔ اس موقع پر دونوں ممالک کے درمیان کھیلوں کے ذریعے تعلقات بہتر بنانے پر زور دیا گیا۔