قصور سرکل پتوکی پولیس کی مسلسل خاموشی تھانہ سرائے مغل کے علاقوں میں ڈاکو راج قائم

جمعرات 11 ستمبر 2025 13:06

پتوکی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 ستمبر2025ء)قصور سرکل پتوکی پولیس کی مسلسل خاموشی تھانہ سرائے مغل کے علاقوں میں ڈاکو راج قائم چوری ،ڈکیتی کی متعدد وارداتیں شہری،موٹر سائیکل ، نقدی، موبائل فون و دیگر سامان سے محروم شہریوں کا وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف، آئی جی پنجاب ،آر پی او شیخوپورہ ریجن اطہر اسماعیل سے فوری تحفظ کا مطالبہ ۔

(جاری ہے)

پنجاب کے ساتھ ساتھ پتوکی میں سی سی ڈی پولیس کے ہوتے ہوئے بھی ڈاکے ،چوریاں دھڑا دھڑ جاری ڈی ایس پی سرکل پتوکی پولیس ڈاکووں،چوروں کو لگام ڈالنے میں بری طرح ناکام سدھو چک نمبر51کے رہائشی شاہ نواز کو دو کس نامعلوم مسلح ڈاکووں نے راڑے باٹھ کے قریب اسلحہ کے زور پر روک لیا اور شہری سے ڈاکو موٹر سائیکل ،نقدی رقم 700،موبائل فون چھین کر فرار ہوگئے ادھر بونگا مالہ کے قریب تین کس مسلح ڈاکووں نے شیخپورہ کے رہائشی زاہد رشید کو اسلحہ کے زور پر روک لیا اور اس سے 70ہزار روپے نقدی، موبائل فون چھین لئے اسی دوران نامعلوم ڈاکووں نے ۵کس دیگر راہگیروںشاہزیب،خالد ودیگر کو روک لوٹ لیا ،تیسری واردات میں نامعلوم چور واندر کے رہائشی محمد الیاس کی حویلی سے گائے چوری کرکے لے گئے ،ادھر سدھو چک نمبر51کے رہائشی امداد حسین کا نامعلوم چور کھیتوں سے بکرا چوری کرکے لے گئے ،ادھر بہڑ وال کلاں میں نامعلوم چور زمیندار شاہین اختر کے رقبہ سے 25kvکا بجلی ٹرانسفارمر بمعہ تار چوری کرکے لے گئے ،ادھر پڈھانہ چک نمبر45کے رہائشی جنید وزیر کے دو عدد موبائل فون نامعلوم چوری کرکے لے گئے متاثرہ شہریوں کی الگ الگ تحریری درخواستوں پر تھانہ سرائے مغل پولیس نے نامعلوم افراد ،ملزمان کیخلاف مقدمات درج کرلئے تاحال پولیس اور سی سی ڈی پتوکی سرکل ،ڈی ایس پی سرکل پتوکی پولیس وارداتوں کو کنٹرول نہ کرسکی شہریوں نوید بھٹی ، اکمل علی کمبوہ، حاجی ارشد سمیت دیگر نے آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور، آر پی او شیخوپوورہ ریجن اطہر اسماعیل سے فوری طور پر نوٹس لینے کا شہریوں کے مال،جان کے تحفظ کا مطالبہ کیا ہے ۔