رحیم یارخان ،رینالہ خورد شرقی بائی پاس کے قریب مال گاڑی کو حادثہ، اسسٹنٹ ڈرائیور جانبحق

جمعرات 11 ستمبر 2025 13:39

رحیم یارخان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 ستمبر2025ء) صبع سویرے لاہور سے کراچی جانیوالی ایک مال گاڑی کی متعدد بوگیاں انجن سے علیحدہ ہوکر ریلوئے ٹریک پر رہ گئیں جبکہ لاہور کی جانب سے آنیوالے دوسری مال گاڑی کا انجن ریلوئے ٹریک پر پہلے سے کھڑی بوگیوں سے ٹکراگیا ،زور دار دھماکے سےانجن اور متعدد بوگیاں ریلوئے ٹریک سے نیچے اترکر الٹ گئیں۔

(جاری ہے)

حادثے میں اسسٹنٹ ڈرائیور امتیاز جانبحق جبکہ ڈرائیور سمیت دو افراد زخمی ہوگئے۔ حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو1122مقامی پولیس اوردیگر اداروں کی امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں ،بعدازاں ریلوئے انتظامیہ بھی موقع پر پہنچ چکی ہے کرین اوردیگر مشینری کے ساتھ لاہور کراچی ڈبل ریلوئے ٹریک کی بحالی کے لیے ہنگامی بنیادوں پر کام جاری ہے۔ ریلوئے ٹریکس پرٹرینوں کی آمد و رفت معطل ہو گئی۔\378