Live Updates

نوابشاہ۔ ،نوابشاہ کےقریب آمری پل کے سیلابی علاقوں میں پھنسے 15 متاثرین کو بحفاظت ریسکیو کرکے محفوظ مقام پر منتقل کردیاگیاہے، انچارج ریسکیو

جمعرات 11 ستمبر 2025 13:42

نوابشاہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 ستمبر2025ء) دریائے سندھ میں پانی کے بہاؤ میں اضافے کے باعث ریسکیو ٹیم کی جانب سے متاثرین کو محفوظ مقامات پر منتقل کرنے کا عمل جاری ہے۔

(جاری ہے)

ریسکیو ٹیم نے آمری پل کے قریب گاؤں آفتاب زرداری سے 15 سیلاب متاثرین کو بحفاظت ریسکیو کیا ہے، ریسکیو 1122 شہید بینظیر آباد کے انچارج انجینئر عبدالمنان نے بتایاکہ ریسکیو کیے گئے افراد میں 8 مرد، 6 خواتین اور ایک بچہ شامل ہیں۔جبکہ متاثرین کی 33 سولر پلیٹیں، چارپائیاں، گندم کی بوریاں اور دیگر سامان بھی کشتیوں کے ذریعے محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا ہے۔\378

Live سیلاب کی تباہ کاریاں سے متعلق تازہ ترین معلومات