Live Updates

سمبڑیال ،جانوروں میں منہ کھر ،انتڑیوں کے زہر اور گل گوٹو سے بچائو کے لئے ویکسین مہم جاری

جمعرات 11 ستمبر 2025 14:53

سمبڑیال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 ستمبر2025ء) سمبڑیال میں بڑے جانوروں اور بھیڑ بکریوں میںمنہ کھر ،انتڑیوں کے زہر اور گل گوٹو سے بچائو کے لئے ویکسین مہم جاری ہے۔ ڈپٹی ڈائریکٹر محکمہ لائیوسٹاک و ڈیری ڈویلپمنٹ سمبڑیال ڈاکٹر افضل نے جمعرات کو مویشی پال حضرات کے نام پیغام میں کہا ہے کہ مویشی پال حضرات متعلقہ ویٹرنری ڈاکٹر سے رابطہ کرکے اپنے جانوروں کو بیماریوں سے بچانے کے لئے ہر صورت ویکسین لگوائیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ رواں سال سیلاب کی وجہ سے بیماریوں کے حملے کا زیادہ خدشہ ہے ، ہماری پوری کوشش ہے کہ جانوروں کو بیماریوں سے بچایا جاسکے تاکہ مویشی پال حضرات کو مزید نقصان سے بچایا جاسکے۔ انہوں نے بتایا کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایات کے مطابق روزانہ کی بنیاد پر قائم فلڈ ریلیف کیمپوں کا بھی دورہ کیا جارہا ہے ،متاثرین کو جانوروں کے لئے خوراک اور ونڈا بھی دیا جارہا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ کیمپوں میں جانوروں کےلئےپنجاب حکومت کی طرف سے دی گئی ضروری ادویات وافر مقدار میں موجود ہیں۔
Live سیلاب کی تباہ کاریاں سے متعلق تازہ ترین معلومات