آئی جی خیبرپختونخواذوالفقار حمید سے امریکی قونصل جنرل تھامس ایکرٹ کی ملاقات

جمعرات 11 ستمبر 2025 16:13

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 ستمبر2025ء) انسپکٹر جنرل آف پولیس خیبرپختونخوا ذوالفقار حمید سے پشاور میں نو تعینات امریکی قونصل جنرل تھامس ایکرٹ نےان کے دفتر واقع سنٹرل پولیس آفس میں ملاقات کی۔خیبر پختونخوا پولیس تر جمان کے مطابق قونصل جنرل کچھ دیر آئی جی کے ساتھ رہے اور اُن سے باہمی دلچسپی کے اُمور پر تبادلہ خیال کیا۔

آئی جی پی نے نئی ذمہ داریاں سنبھالنے پر معزز مہمان کو مبارکباد دی۔ اس موقع پر پولیس کے پیشہ ورانہ معاملات بالخصوص سکیورٹی انتظامات اور دوسرے متعلقہ امور بھی زیر بحث آئے۔ آئی جی خیبرپختونخواذوالفقار حمید نے حفاظتی انتظامات اور دہشت گردی سے نمٹنے کے لئے کئے گئے اقدامات کے بارے میں آگاہ کیا۔امریکی قونصل جنرل نے سکیورٹی انتظامات کی تعریف کی اورامن و امان بالخصوص دہشتگردی سے نمٹنے کے لیے ہرقسم کے تعاون کا یقین دلایا۔

(جاری ہے)

آئی جی پی نے نوتعینات امریکی قونصل جنرل کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ملاقات میں ایڈیشنل آئی جی پی آپریشنز محمد علی باباخیل اور امریکن قونصلیٹ کے ریجنل سیکورٹی آفیسر بریڈ لی گیل،ڈپٹی ریجنل سیکورٹی آفیسر ڈ یون کارلسن،پولیٹیکل اکنامک آفیسر کیتھلین گبیلسکو،پولیٹیکل اکنامک آفیسر عامر ،سیکورٹی لیزان آفیسر محمد اشفاق بھی موجود تھے۔