وزیرمملکت قانون و انصاف بیرسٹر عقیل ملک کی یوگنڈا میں پاکستانی کمیونٹی سے ملاقات

جمعرات 11 ستمبر 2025 16:35

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 ستمبر2025ء) وزیرمملکت برائے قانون و انصاف بیرسٹر عقیل ملک نے یوگنڈا کے دارالحکومت کمپالا میں پاکستانی ہائی کمشنر کی جانب سے دیئے گئے عشائیے میں پاکستانی کمیونٹی سے ملاقات کی۔

(جاری ہے)

وزارت قانون وانصاف کے ترجمان کے مطابق پاکستانی کمیونٹی کے اراکین جو زیادہ تر کاروں کی امپورٹ، سیلز اورفارماسیوٹیکل بزنس سے وابستہ ہیں، نے وزیر مملکت کو یوگنڈا میں دستیاب کاروباری مواقع سے آگاہ کیا، اس کے ساتھ ساتھ انہوں نے پاکستان کے چھوٹے ایئرپورٹس سے یوگنڈا سفر کے دوران درپیش مشکلات کی بھی نشاندہی کی۔

بیرسٹر عقیل ملک نےکمیونٹی کو یقین دلایا کہ ان کے مسائل کو نوٹ کر لیا گیا ہے اور حکومت پاکستان قوانین کے مطابق ضروری اقدامات کرے گی۔انہوں نے بیرون ملک پاکستانیوں کے کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ وہ نہ صرف پاکستانی معیشت بلکہ دو طرفہ تعلقات کو بھی مضبوط بنانے میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔