پاکستان میں اعلیٰ تعلیم کی خواہشمند خواتین کیلئے سکاٹش حکومت اور برٹش کونسل کے اشتراک سے مکمل فنڈڈ بیچلر اور ماسٹرز ڈگری پروگرامز کے وظائف کا اعلان

جمعرات 11 ستمبر 2025 19:30

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 ستمبر2025ء) پاکستان میں اعلیٰ تعلیم حاصل کرنے کی خواہشمند خواتین کے لیے سکاٹش حکومت اور برٹش کونسل کے اشتراک سے مکمل فنڈڈ بیچلر اور ماسٹرز ڈگری پروگرامز کے وظائف کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ یہ سکالرشپس پاکستان کی کسی بھی ہائیر ایجوکیشن کمیشن (ایچ ای سی) سے منظور شدہ یونیورسٹی میں دستیاب ہیں۔

(جاری ہے)

خواہشمند امیدواروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ جلد از جلد اپنی درخواستیں جمع کرائیں کیونکہ اپلائی کرنے کی آخری تاریخ میں صرف پانچ دن باقی رہ گئے ہیں۔ اس پروگرام کا مقصد خواتین کو تعلیم کے ذریعہ بااختیار بنانا ہے، خاص طور پر ان طبقوں سے تعلق رکھنے والی لڑکیوں کے لیے جو تعلیمی مواقع سے محروم رہ جاتی ہیں۔ اقلیتی برادریوں اور معذور افراد کو خصوصی طور پر درخواست دینے کی ترغیب دی گئی ہے۔ درخواستیں آن لائن bit.ly/4lVP6sR پر دی جا سکتی ہیں۔