Live Updates

سندھ حکومت گڈ گورننس اور اعلی کارکردگی کے کھوکھلے دعوے کرتی ہے،علامہ مبشر حسن

مخیر حضرات دل کھول کر اس سیلا ب متاثرین کی امداد کیلئے مجلس وحدت مسلمین پاکستان کا ساتھ دیں۔رہنما ایم ڈبلیوایم

جمعرات 11 ستمبر 2025 21:55

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 ستمبر2025ء)مجلس وحدت مسلمین کراچی ڈویژن کے پولیٹیکل سیکریٹری علامہ مبشرحسن نے وحدت ہاو?س انچولی سوسائٹی میں فلڈ ریلیف مہم میں مصروف رضاکاروں کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سندھ حکومت اور مئیر کراچی کی نااہلی اور کرپشن کی وجہ سے شہر کراچی میں ہر جگہ تباہی وبربادی کے مناظر ہیں، سندھ حکومت کی کرپشن نے پاکستان کے معاشی حب کراچی کو کھنڈر بنا دیا، اربوں روپے کی لاگت سے بننے والی شاہراہِ بھٹو سندھ حکومت کی کرپشن کی تازہ مثال ہے۔

انہوںنے کہا کہ پیپلز پارٹی کی سندھ حکومت گڈ گورننس اور آعلیٰ کارکردگی کے کھوکلے دعوے کرتی ہے، 30 سالہ دور حکومت میں شاہراہ بھٹو جیسا پہلا میگا ماس ٹرانزٹ منصوبہ کراچی میں شروع کیا گیا لیکن افسوس کے ساتھ کہنا پڑتا ہیک یہ انتہائی اہم منصوبہ بھی کک بیگز کی نذر ہوگیا اور ناقص مٹیریل اور انجینئرنگ کے سبب پہلی ہی برسات اس شاہراہ بھٹو کو بہا کرلے گئی۔

(جاری ہے)

علامہ مبشرحسن نے مزید کہا کہ کراچی جیسے میٹروپولیٹن سٹی میں نکاسی و فراہمی آب، ٹراسپورٹ، سڑکوں، بجلی و گیس کی فراہمی جیسی بنیادی انسانی سہولیات بھی نا پید ہوچکی ہیں، اربوں روپے ٹیکس دینے والا اور پوری ملک کی معیشت کی شہہ رگ کراچی خود کچرے کا ڈھیر اور ٹوٹی سڑکوں کی پہنچان بن گیا ہے۔انہوںنے کہا کہ ایم ڈبلیوایم کے مختلف شعبہ جات المجلس ویلفیئر آرگنائزیشن، وحدت یوتھ اور دیگر ادارے مل کر سیلاب اور بارشوں سے متاثرہ ہم وطنوں کی امداد میں بڑھ چڑھ کرحصہ لے رہیہیں، متاثرین کو کھانے پینے کی اشیاء،صاف پانی فراہم کیا جارہا ہے، مخیر حضرات دل کھول کر اس کار خیر میں مجلس وحدت مسلمین پاکستان کا ساتھ دیں۔
Live سیلاب کی تباہ کاریاں سے متعلق تازہ ترین معلومات