سرینگر،بھارتی فوجی گاڑی نے کشمیری نوجوان کو دانستہ طور پر ٹکر مار کر شہید کردیا

جمعہ 12 ستمبر 2025 11:44

سری نگر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 ستمبر2025ء) بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر کے گرمائی دارلحکومت سری نگر میں بھارتی پیرا ملٹری فورس کی گاڑی نے ایک کشمیری نوجوان کو دانستہ طورپر ٹکر مار کر شہید کردیا۔

(جاری ہے)

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق آصف احمد راتھر نامی نوجوان سکوٹر پر جار ہا تھا کہ شہر کے علاقے نہرو پارک میں بلیوارڈ روڈ پر بھارتی پیرا ملٹری گاڑی نے اسے ٹکر مار دی جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہوا۔

اسے فوری طور پر ایس ایم ایچ ایس ہسپتال لے جایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دے دیا۔دریں اثنا50سالہ غلام حسن تیلی اور ایک غیر مقامی شخص 40سا لہ شکیل سڑک حادثات میں جاں بحق ہو گئے۔ادھر ضلع بانڈی پورہ میں وولر جھیل سے ایک لاپتہ نوجوان کی لاش برآمد ہوئی ہے ۔ عامر احمد ڈار نامی نوجوان ایک ہفتے سے لاپتہ تھا۔