Live Updates

ہمیں اسلامی تعلیمات کو مشعل راہ بنا کر مشن صحابہ کی طرح اپنی نظام زندگی کوڈھالناہوگا،علماء ومشائخ

جمعہ 12 ستمبر 2025 15:05

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 ستمبر2025ء)سرگودھا کے علما و مشائخ نے کہا کہ تحفظ ختم نبوت ایمان کا جز اول ہے اس لئے شان رسالت و سیرت نبوی کانفرنس اور عظمت رسالت کے پروگرام ہمارے لئے باعث برکت اور زریعہ نجات ہیں ہمیں امت محمدی ہوتے ہوئے اسلامی تعلیمات کو مشعل راہ بنا کر مشن صحابہ کی طرح اپنی نظام زندگی کو ڈال کر تحفظ ناموس رسالت و عظمت صحابہ و اہل بیت کو اجاگر کرنا ہے۔

جس کے بغیر آخرت میں نجات نہ ممکن ہو گی ۔ہمیں چاہئے کہ اسلامی تعلیمات کو مشعل راہ بنا کر قیام امن کے لئے بھائی چارے اور مذہبی ہم آہنگی کو فروغ دے کر اتحاد و اتفاق کو مضبوط سے مضبوط تر بنانا ہے اور ایک قوم بن کر دفاع اسلام اور دفاع وطن کے لئے اپناکردار ادا کرین اس مشن میں پوری قوم افواج پاکستان اور اپنے اداروں کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔

(جاری ہے)

زرائع کے مطابق جمعیت اشاعت اہلسنت والسنہ کے صوبائی نائب امیر علامہ محمد عطا اللہ بندیالوی، مرکزی جمعیت اہلحدیث پاکستان کے ایڈیشنل ناظم اعلی علامہ سید محمد سبطین شاہ نقوی،انٹرنیشنل ختم نبوت پنجاب کے صدر قاری احمد علی ندیم، قومی امن کمیٹی برائے بین المذاہب ہم آہنگی کے ضلعی صدرمفتی شاہد مسعود، چیئرمین حافظ وقاص قاسمی، اتحاد العلما بین المذاہب کے ضلعی جنرل سیکرٹری مولانا ملک ضیا الحق، ضلعی سیکرٹری اطلاعات شیخ نعیم طاہر، ڈویژنل خطیب قاری وقار احمد عثمانی ،ممبر ضلعی امن کمیٹی امیر افضل اعوان، رابعہ مسجد کے خطیب پروفیسر مولانا فضل الحق بندیالوی،مسجد حامد علی شاہ کے مولانا احمد حسن چشتی، جامع مسجد کے خطیب مولانا انعام اللہ جلالی اوردیگر علما و مشائخ نیکہا کہ تحفظ ختم نبوت ایمان کا جز اول ہے۔

اس لئے شان رسالت و سیرت نبوی کانفرنس اور عظمت رسالت کے پروگرام باعث برکت اور زریعہ نجات ہیں اس لئے ہمیں اسلامی تعلیمات کو مشعل راہ بنا کرحکام نبوی کے مشن صحابہ کوعقیدت و احترام کو اجاگر کرنا ہو گا ۔کیونکہ تحفظ ناموس رسالت اور عظمت صحابہ واہل بیت ایمان کا جز اول ہے جس کے بغیر آخرت میں نجات نہ ممکن ہے اس لئے قیام امن کے لئے بھائی چارے اور مذہبی ہم آہنگی کو فروغ دے کر اتحاد و اتفاق کو مضبوط سے مضبوط تر بنانا ہے انہوں نے کہا کہ پوری قوم کو اسلام اور ملک دشمنوں کے خلاف متحد ہو کر دفاع وطن کے لئے اپنا بھرپور کردار ادا کرنا ہو گا۔

انہوں نے صبر و تحمل۔قومی اتحاد و اتفاق اور جذبہ حب الوطنی کو خاص اہمیت دے کر ملک میں قران وسنت کے تابع نظام شریعت کے نفاذ کے لئے قانون سازی پر زور دیا۔علما و مشائخ نے کہا کہ دہشتگردی، مہنگائی، سودی نظام اور ٹیکسوں کے خاتمہ سے ملک خوشحالی اور ترقی کی راہ پر گامزن ہو گا۔اس لئے ہر شہری پر زمہ داری عائد ہوتی کہ وہ دفاع وطن اور قیام امن کے لئے اپنا کردار ادا کرئیاور توحید و سنت کے پرچار کے ساتھ غیر اسلامی رسومات کو ترک کر کے نونہالان وطن کو دنیاوی تعلیم کے ساتھ دینی تعلیم کی طرف راغب کریں تودنیا و آخرت میں کامیاب و کامران سے مستفید ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ دفاع وطن اور قیام امن کے لئے پوری قوم افواج پاکستان اور اداروں کے شانہ بشانہ کھڑی ہے اور وقت آنے پر ہراول دستے کا کردار ادا کرئے گی۔ آخر میں امن وامان اور بھائی چارے کے ساتھ مکمل ہم آہنگی، اسلام کی سربلندی، ملک کی سلامتی، فلطسین و کشمیر کی آزادی اورامت مسلمہ کے اتحاد و شہیدا کے لئے خصوصی دعائیں کی گئیں۔
Live مہنگائی کا طوفان سے متعلق تازہ ترین معلومات