بھارتی ریاست چھتیس گڑھ میں فوج نے 2 نکسل باغیوں کو ہلاک کر دیا

جمعہ 12 ستمبر 2025 15:53

نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 ستمبر2025ء) بھارت کی ریاست چھتیس گڑھ میں فوجی اہلکاروں نے فائرنگ کے تبادلے کے دوران 2 نکسل باغیوں کو ہلاک کر دیا۔

(جاری ہے)

شنہوا کے مطابق پولیس نے بتایا ہے کہ فائرنگ کا تبادلہ جمعہ کو ریاست چھتیس گڑھ کے دارالحکومت رائے پور سے 450 کلومیٹر جنوب مغرب میں واقع ضلع بیجاپور میں ہوا جس میں 2 نکسل باغی ہلاک ہو گئے ۔