چارلی کرک کے مبینہ قاتل کو گرفتار کر لیا، ڈونلڈ ٹرمپ

جمعہ 12 ستمبر 2025 20:30

واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 ستمبر2025ء)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ چارلی کرک کے قتل کے الزام میں ایک شخص کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ٹرمپ نے بتایا کہ بڑے پیمانے پر تلاشی کے بعد مشتبہ شخص کو چارلی کرک کے قتل کے الزام میں حراست میں لے لیا گیا ہے۔ٹرمپ نے بتایا کہ اس بات کے بہت زیادہ امکانات ہیں کہ ہمارے پاس وہ ہے انہوں نے کہا کہ ایک فرد جو مشتبہ شخص کو جانتا ہے اس نے ملزم کو گرفتار کروایا۔انہوںنے کہا کہ ہر کسی نے بہترین کام کیا، ہم نے مقامی پولیس اور گورنر کے ساتھ مل کر کام کیا،ٹرمپ نے مشتبہ شخص کی شناخت نہیں بتائی۔