ی*بچیوں کی صحت قوم کا سرمایہ ، ایچ پی وی ویکسین لگوائیں، جنرل ہسپتال میں آگاہی واک

ةوزیراعلیٰ مریم نواز شریف کا اقدام بچیوں کی صحت کے تحفظ کی ضمانت ہی: پروفیسر ڈاکٹر فاروق افضل ٴلڑکیوں کو بیماری سے محفوظ بنانے کیلئے ہر گھر تک آگاہی پہنچائیں گی: ایم ایس پروفیسر فریاد حسین

جمعہ 12 ستمبر 2025 21:05

aلاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 ستمبر2025ء) پرنسپل امیرالدین میڈیکل کالج پروفیسر ڈاکٹر فاروق افضل نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی عوام دوست پالیسیوں کے نتیجے میں سرویکل کینسر سے بچاؤ کی قومی مہم ممکن ہو سکی ہے۔ ان کا وژن خواتین اور بچیوں کی صحت کے تحفظ کے لیے ایک تاریخی قدم ہے، جس کے اثرات آنے والی نسلوں تک پہنچیں گے۔

انہوں نے والدین سے اپیل کی کہ بچیوں کی صحت قوم کا سرمایہ ہے ، ایچ پی وی ویکسین لگوائیں ، کینسر سے بچائیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گائنی یونٹ 1،لاہور جنرل ہسپتال میں سرویکل کینسر سے بچاؤ اور ایچ پی وی ویکسینیشن مہم کے حوالے سے منعقدہ آگاہی واک کے شرکاء سے گفتگو میں کیا ۔ واک کی قیادت پرنسپل پروفیسر ڈاکٹر فاروق افضل اور ایم ایس جنرل ہسپتال پروفیسر ڈاکٹر فریاد حسین نے کی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر پروفیسر ندرت سہیل، ڈاکٹر سائرہ ذیشان، ڈاکٹر لیلیٰ شفیق، ڈاکٹر عندلیب، ڈاکٹر شمائلہ، ڈاکٹر مصباح جاوید، ڈاکٹر نادیہ ارشد اور ڈاکٹر عبدالعزیز کے علاوہ پروفیسرز، ڈاکٹرز، ینگ ڈاکٹرز، نرسنگ اسٹاف، پیرامیڈیکل اسٹاف، میڈیکل طلبہ اور سول سوسائٹی کے نمائندگان کی بڑی تعداد میں موجود تھی۔ایم ایس پروفیسر ڈاکٹر فریاد حسین نے کہا کہ یہ آگاہی واک اس پیغام کا مظہر ہے کہ ہم سب کو مل کر اپنی بچیوں اور ماؤں کی صحت کے تحفظ کے لیے آگے بڑھنا ہے۔

میڈیا، تعلیمی ادارے اور سماجی تنظیمیں اگر اس پیغام کو گھر گھر پہنچائیں تو یہ قومی مہم کامیابی سے ہمکنار ہوگی۔ پروفیسر ڈاکٹر ندرت سہیل کا کہنا تھا کہ معاشرے میں خواتین کی صحت کو نظرانداز نہیں کیا جا سکتا۔ یہ ہم سب کی اجتماعی ذمہ داری ہے کہ اس مہم کو کامیاب بنانے میں اپنا کردار ادا کریں۔ میڈیا، سول سوسائٹی اور ہر شہری اگر اس پیغام کو آگے بڑھائے تو کوئی وجہ نہیں کہ مستقبل کی نسلیں سرویکل کینسر جیسے موذی مرض سے محفوظ نہ رہ سکیں۔

میڈیا سے گفتگو میں پرنسپل پروفیسر فاروق افضل نے اس بات کا عہد کیا کہ وہ سرویکل کینسر سے بچاؤ کی قومی مہم کا حصہ بنیں گے، اپنے خاندان، عزیز و اقارب اور اردگرد کے لوگوں کو ویکسینیشن کی اہمیت سے آگاہ کریں گے اور وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے اس صحت دوست اقدام کو کامیابی سے ہمکنار کرنے میں اپنا بھرپور کردار ادا کریں گے۔شرکاء نے ہاتھوں میں پلے کارڈز اور بینرز اٹھا رکھے تھے جن پر سرویکل کینسر سے بچاؤ اور ایچ پی وی ویکسین کی افادیت کے حوالے سے نعرے درج تھے۔

واک کے دوران ماہرین نے کہا کہ ایچ پی وی ویکسین دنیا بھر میں سرویکل کینسر کی روک تھام کا سب سے مؤثر ذریعہ ہے اور پنجاب حکومت کی جانب سے 9 سے 14 سال کی بچیوں کو مفت ویکسین لگانے کا اقدام ایک تاریخی سنگِ میل ہی