چیف جسٹس پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی سپریم کورٹ آزادجموں وکشمیر کی گولڈن جوبلی تقریبات میں شرکت کے لیے مظفرآباد پہنچ گئے

جمعہ 12 ستمبر 2025 22:30

مظفرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 ستمبر2025ء) چیف جسٹس پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی سپریم کورٹ آزادجموں وکشمیر کی گولڈن جوبلی تقریبات میں شرکت کے لیے مظفرآباد پہنچ گئے۔چیف جسٹس پاکستان کل جوڈیشل کانفرنس سے بطور مہمان خصوصی خطاب کریں گے۔کانفرنس سے چیف جسٹس آزادجموں وکشمیر جسٹس راجہ سعید اکرم خان، سینئر جج سپریم کورٹ پاکستان جسٹس محمد علی مظہر بھی خطاب کریں گے۔

سپریم کورٹ پاکستان کے ججز کی بڑی تعداد بھی مظفرآباد میں موجود ہیں۔ چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ، چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ، چیف جسٹس گلگت بلتستان ہائی کورٹ بھی مظفرآباد پہنچ گئے وائس چیئرمین بار کونسل پاکستان، صدر سپریم کورٹ بار پاکستان، ایڈیشنل اٹارنی جنرل پنجاب، ایڈیشنل اٹارنی جنرل اسلام آباد، ایڈیشنل اٹارنی جنرل سپریم کورٹ راولپنڈی بینچ اوراسسٹنٹ ایڈووکیٹ جنرل بھی مظفرآباد پہنچ گئے۔

(جاری ہے)

عہدیدران بار کونسل اور بار ایسوسی ایشنز جوڈیشل کانفرنس میں شرکت کے لیے مظفرآباد میں موجود ہیں۔سابق چیف جسٹس صاحبان آزادجموں وکشمیر، وائس چیئرمین بار کونسل، صدر سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے علاوہ سینئر وکلاء بھی جوڈیشل کانفرنس سےخطاب کریں گے۔ آزادجموں وکشمیر بار کونسل کے چیئرمین، صدر سپریم کورٹ بار، صدر ہائی کورٹ بار، صدر سینٹرل بارایسوسی ایشن اور آزادکشمیر بھر کی ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشنز کے صدور و عہدیدران بھی جوڈیشل کانفرنس میں شرکت کے لیے مظفرآباد پہنچ گئے۔