اٹک، آر پی او راولپنڈی کی کھلی کچہری، عوامی شکایات سن کر موقع پر احکامات جاری کئے

ہفتہ 13 ستمبر 2025 14:25

اٹک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 ستمبر2025ء) ریجنل پولیس آفیسر راولپنڈی ریجن بابر سرفراز الپا اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اٹک سردار موارہن خان نے حکومت پنجاب کی اوپن ڈورپالیسی کے تحت ٹی ایم اے ہال فتح جنگ میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا۔ کھلی کچہری میں شہریوں نے اپنی تحریری درخواستیں پیش کیں۔

(جاری ہے)

آر پی او راولپنڈی نے تمام شہریوں کی درخواستوں پر احکامات جاری کرتے ہوئے متعلقہ افسران کو مقررہ ٹائم فریم میں رپورٹ بھجوانے کے احکامات جاری کیے۔ اس موقع پر آر پی او راولپنڈی کا کہنا تھا کہ شہریوں کو انصاف کی بلا تعرض و بلا تعطل فراہمی ہماری اولین ترجیحات میں شامل ہے جسکے لیے ہرممکن اقدامات کو یقینی بنایا جارہا ہے۔\378