یو ایس ایف اے اے حکام سی اے اے کا سیفٹی آڈٹ کر کے چلے گئے

ہفتہ 13 ستمبر 2025 16:32

واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 ستمبر2025ء)امریکی فیڈرل ایوی ایشن ایڈمنسٹریشن حکام سی اے اے کا سیفٹی آڈٹ کرکے پاکستان سے چلے گئے ۔امریکی ٹیم گزشتہ ہفتے آئی تھی۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق آڈٹ میں کامیابی سے پاکستان کی امریکا میں پروازوں کی بحالی ممکن ہوگی۔پائلٹس لائسنس اسکینڈل کے بعد امریکا نے سی اے اے کی کیٹیگری ون سے ٹو کردی تھی۔تمام پاکستانی ایئر لائنز پر امریکا میں لینڈنگ پر 5 سال قبل پابندی لگائی تھی۔