Live Updates

وزیراعلیٰ پنجاب کی خصوصی ہدایت پر ڈپٹی کمشنر عمران علی کی زیرصدارت ڈسٹرکٹ کوآرڈی نیشن کمیٹی کا جائزہ اجلاس

ہفتہ 13 ستمبر 2025 16:44

قصور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 ستمبر2025ء) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی خصوصی ہدایت پر ڈپٹی کمشنر عمران علی کی زیرصدارت ڈسٹرکٹ کوآرڈی نیشن کمیٹی کا جائزہ اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں ڈی پی اومحمدعیسیٰ خاں، پاک آرمی، رینجرز، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ز (ریونیو/جنرل)، اسسٹنٹ کمشنرز، سی ای اوز ہیلتھ وایجوکیشن، ایس ای واپڈا، ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ، ایری گیشن، سول ڈیفنس آفیسر، لائیو سٹاک، ایگری کلچر ودیگر محکموں  کے افسران نے شرکت کی۔

ڈپٹی کمشنر عمران علی نے اجلاس کے آغاز میں تمام افسران کا شکریہ اداکیا جنہوں  نے سیلابی صورت حال میں  تندہی اور ذمہ داری سے اپنے فرائض سرانجام دیے۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل نے اجلاس کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں پر 8ہزار 620 چالان کیے گئے۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر نے قوانین کی دوبارہ خلاف ورزی کرنے والوں  کے خلاف قانونی کارروائی کی ہدایت کی۔

غیرقانونی پٹرول پمپس کے حوالے سے سول ڈیفنس آفیسر نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ اس وقت ضلع بھر میں  29غیرقانونی پٹرول پمپس آپریٹ کررہے ہیں۔ غیرقانونی طورپر ایرانی پٹرول فروخت کرنے والی پانچ مشینیں  قبضے میں  لے کر تلف کردی گئی ہیں جن کے مالکان کے خلاف قانونی کارروائی جاری ہے۔ ڈپٹی کمشنر نے شہری علاقوں میں  غیرقانونی ایل پی جی گیس کی ری فلنگ کرنے والوں  کے خلاف کریک ڈاؤن کو مزید تیز کرنے کا حکم دیا۔ گداگری سے متعلق بتایا گیا کہ گداگری ایکٹ کے تحت 11مقدمات کا اندراج کیاگیا ہے۔ \378
Live سیلاب کی تباہ کاریاں سے متعلق تازہ ترین معلومات