
ڈپٹی کمشنر عمران علی کی زیرصدارت ڈسٹرکٹ کوارڈینیشن کمیٹی کا جائزہ اجلاس
ہفتہ 13 ستمبر 2025 17:52
(جاری ہے)
ڈپٹی کمشنر نے قوانین کی دوبارہ خلاف ورزی کرنے والوںنکے خلاف قانونی کارروائی کی ہدایت کی۔
غیرقانونی پٹرول پمپس کے حوالے سے سول ڈیفنس آفیسر نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ اس وقت ضلع بھر میںن29غیرقانونی پٹرول پمپس آپریٹ کررہے ہیں۔ غیرقانونی طورپر ایرانی پٹرول فروخت کرنے والی پانچ مشینیںنقبضے میںنلے کر تلف کردی گئی ہیں جن کے مالکان کے خلاف قانونی کارروائی جاری ہے۔ ڈپٹی کمشنر نے شہری علاقوں میںنغیرقانونی ایل پی جی گیس کی ری فلنگ کرنے والوںنکے خلاف کریک ڈائون کو مزید تیز کرنے کا حکم دیا۔ گداگری سے متعلق بتایا گیا کہ گداگری ایکٹ کے تحت 11مقدمات کا اندراج کیاگیا ہے۔ ایس ای واپڈا نے اجلاس کو بریفنگ کرتے ہوئے بتایا کہ واپڈا کی طرف سے سیلاب زدہ علاقوں کا وزٹ کیاجاچکا ہے جہاںنپر سیلاب کی وجہ سے معطل ہونے والی بجلی کو جلد بحال کردیاجائے گا۔ انہوںننے مزید بتایا کہ سیلاب کی زد میںنآنے والے 13دیہاتوں میںن4ہزار 679 میٹرز متاثر ہوئے ہیںنجن کی تنصیب جلدیقینی بنائی جائے گی۔ ڈپٹی کمشنر عمران علی نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ سیلاب متاثرین کی بحالی اور دوبارہ آبادکاری کا مرحلہ ابھی باقی ہے جس کیلیے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف کی ہدایت پر ضلعی انتظامیہ پوری طرحنپُرعزم ہے۔ سیلاب متاثرین کی بحالی ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیحنہے۔بعدازاں ڈپٹی کمشنر عمران علی کی زیرصدارت سیلاب متاثرین کے نقصانات بارے ڈسٹرکٹ ایمرجنسی بورڈ کا جائزہ اجلاس منعقد ہوا جس میںن162موضع جات میں سیلاب سے ہونے والے نقصانات کا جائزہ لیاگیا۔ اجلاس میںنفلڈ ریلیف کیمپس کی صورت حال کا بھی جائزہ لیاگیا۔ اسسٹنٹ کمشنر چونیاں نے اجلاس کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ چونیاںنکے علاقہ میںنسیلابی پانی اتر چکا اور لوگ اپنے گھروںنکو واپس جانا شروع ہوگئے ہیں جس کے پیش نظر چونیاںنمیںنمزید فلڈ ریلیف کیمپس کی ضرورت نہیںرہی۔ اجلاس میںنبتایا گیا کہ بلوکی میںنبھی پانی نیچے اترنے کی وجہ سے فلڈریلیف کیمپس کی ضرورت مزید نہیں رہی جبکہ تلوار پوسٹ، گنڈاسنگھ والا اور ڈی پی ایس سکول میںنفلڈ ریلیف کیمپس کو مزید کچھ دنوںنتک فعال رکھنے کی ہدایت کی گئی۔ ڈپٹی کمشنر عمران علی نے فعال رہنے والے فلڈ ریلیف کیمپس سے گھروں کو جانے والے افراد کو حکومت پنجاب کی جانب سے فراہم کردہ راشن کے بغیر نہیں بھیجا جائے گا۔ ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ نے بریفنگ کے دوران بتایا کہ اس وقت سیلاب سے متعددسڑکیں، سکولز اور سینکڑوں گھر متاثر ہوچکے ہیں۔ ڈپٹی کمشنر عمران علی نے متعلقہ اداروں سے سیلاب زدہ علاقوں میں انفراسٹرکچر کی دوبارہ بحالی سے متعلق رپورٹس جلد جمع کروانے کی ہدایت کی۔ ڈپٹی کمشنر عمران علی نے سائلج کی خود ساختہ فروخت کو روکنے کیلئے مجسٹریٹ کو ایسے عناصر کے خلاف سخت قانونی کارروائی کرنے کی ہدایت کی جبکہ پیرا فورس کو غیررجسٹرڈ سائلج بنانے والی کمپنیوں کو بند کرنے کا حکم دیا۔
مزید قومی خبریں
-
مسلم لیگ( ن) کی حکومت عوامی خدمت پر یقین رکھتی ہے ،سیلاب متاثرین کی بحالی تک ریلیف آپریشن جاری رہیگا،رانا مشہود احمد خاں
-
گورنرخیبرپختونخواکاسیکورٹی فورسز کی کامیاب کاروائیوں پر خراج تحسین
-
ایف آئی اے نے غیرقانونی طور پر ایران جانے کی کوشش کرنے والے 17افراد کو گرفتار کرلیا
-
جنوبی وزیرستان کے بارہ شہدا نے اپنے لہو سے امن کی قیمت ادا کی،قوم سلام پیش کرتی ہے‘مریم نواز
-
پی آئی اے میں 21 کروڑ روپے کی مالی بے ضابطگی کی نشاندہی
-
مصطفی عامرقتل کیس ، ارمغان کے والد کامران قریشی کی درخواستِ ضمانت منظور
-
گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری کا باجوڑ میں 22بھارتی اسپانسرڈ خارجی کی ہلاکت پر سیکیورٹی فورسز کو شاباش
-
پنجاب میں سیلاب سے اموات 100 سے تجاوز کر گئیں
-
پنجاب میں سیلاب سے 101 اموات، 4 ہزار700 دیہات اور 45 لاکھ 70 ہزار افراد متاثر
-
سیلاب کے دوران مریم نواز ایک ماں اور بہن کی طرح اپنے فرائض ادا کررہی ہیں‘ عظمیٰ بخاری
-
دریائوں اور آبی ذخیروں میں پانی کی صورتحال
-
ٹک ٹاکر ثنا یوسف قتل کیس میں بڑی پیشرفت ‘فرد جرم کی تاریخ مقرر
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.