نیو ٹیک اور چینی اداروں میں تعاون ، ہر سال ہزاروں پاکستانی نوجوان مستفید ہوں گے

ہفتہ 13 ستمبر 2025 17:57

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 ستمبر2025ء)پاکستان اور چین کے درمیان فنی و پیشہ ورانہ تربیت کے شعبے میں طے پانے والے تاریخی معاہدوں کے نتیجے میں ہزاروں پاکستانی طلبا و پیشہ ور افراد ہر سال مستفید ہوں گے۔ گوادر پرو کے مطابق نیشنل ووکیشنل اینڈ ٹیکنیکل ٹریننگ کمیشن (نیوٹیک) کی جانب سے جاری تفصیلات میں بتایا گیا ہیکہ یہ یادداشتیں دوسری پاک چین بی ٹو بی انویسٹمنٹ کانفرنس کے دوران طے پائیں، معاہدوں کا مقصد پاکستان میں فنی و تکنیکی تعلیم کو جدید خطوط پر استوار کرنا ہے۔

گوادر پرو کے مطابق معاہدوں کے تحت انجینئرنگ، صحت، زراعت، انفارمیشن ٹیکنالوجی، اور ڈیجیٹل مہارتوں کے شعبہ جات کو ترقی دی جائے گی۔ گوادر پرو کے مطابق چینی نصاب، ڈوئل ڈگری پروگرام، اور ڈیجیٹل ایجوکیشن پلیٹ فارمز متعارف کرائے جائیں گے اس کے علاوہ تربیتی مراکز، مشترکہ کالجز اور ثقافتی تبادلے کے اقدامات بھی شامل ہیں۔

(جاری ہے)

گوادر پرو کے مطابق گانسو ووکیشنل کالج آف نان فیرس میٹالرجی کے ساتھ معاہدے کے تحت پاکستان میں بائیلی ورکشاپ اوورسیز انجینئرنگ ٹیکنالوجی کالج قائم کیا جائے گا۔

گوادر پرو کے مطابق چائناپاکستان انٹرنیشنل ایجوکیشن ڈیجیٹل پلیٹ فارم اور تربیتی مرکز بھی قائم کیے جائیں گے تاکہ طلبا کو عالمی تعلیمی مواقع میسر آ سکیں۔ گوادر پرو کے مطابق صحت کے شعبے میں سچوان اور پنگ شیانگ ہیلتھ ووکیشنل کالجز کے ساتھ شراکت داری کے ذریعے نرسنگ اور بحالی کی ٹیکنالوجی میں جدید نصاب متعارف کرایا جائے گا اور''چائنیز ووکیشنل اسکلز ٹریننگ بیس'' بھی قائم کی جائے گی۔

گوادر پرو کے مطابق نیشنل یونیورسٹی آف ٹیکنالوجی پاکستان اور گوانگڑو پولی ٹیکنک یونیورسٹی کے مابین سافٹ ویئر ٹیکنالوجی میں تعاون بڑھے گا، جبکہ ووہان ٹیکنیکل کالج آف کمیونیکیشنز پاکستانی پیشہ ور افراد کے لئے تربیت اور بین الاقوامی ثقافتی تقریبات کا انعقاد کرے گا۔ گوادر پرو کے مطابق زراعت کے شعبے میں جیانگشی ایگریکلچرل انجینئرنگ ووکیشنل کالج ادویاتی پودوں کی کاشت اور جڑی بوٹیوں سے متعلق تعلیم فراہم کرے گا۔

زن جیانگ ایگریکلچرل ووکیشنل اینڈ ٹیکنیکل یونیورسٹی پاکستان میں ایک''ایگریکلچر اینڈ اینیمل ہسبنڈری اکیڈمی'' قائم کرے گی۔ گوادر پرو کے مطابق جیانگشی ووکیشنل کالج آف انڈسٹری اینڈ انجینئرنگ پاکستان میں ''باتی فرینڈشپ لینگوئج سینٹر'' قائم کرے گا، جہاں ہر سال 200 سے 400 افراد کو چینی زبان، مصنوعی ذہانت، اور نئی توانائی کی ٹیکنالوجی کی تربیت دی جائے گی۔

گوادر پرو کے مطابق یونان ووکیشنل انسٹیٹیوٹ آف انرجی ٹیکنالوجی کی مدد سے پاکستان میں ''اوورسیز انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی یونیورسٹی'قائم کی جائے گی جبکہ ہر سال 50 سے 100 پاکستانی طلبا کو چین میں تربیت دی جائے گی۔ گوادر پرو کے مطابق ڑی جیانگ انسٹیٹیوٹ آف مکینیکل اینڈ الیکٹریکل ٹیکنیشنز پاکستان میں ای کامرس لائیو سٹریمنگ اکیڈمی قائم کرے گا اور 2026ئ میں چائنا ای کامرس اسٹریمر کانٹیسٹ پاکستان میں منعقد کیا جائے گا۔نیو ٹیک کے مطابق یہ معاہدے پاکستان اور چین کے درمیان فنی و پیشہ ورانہ تربیت کے شعبے میں اب تک کا سب سے جامع تعاون ہے، جس سے ہزاروں پاکستانی ہر سال مستفید ہوں گے