ظ* پی ٹی آئی دہشت گردی کے خلاف جنگ میں کس کے ساتھ کھڑی ہی خواجہ آصف کا سوال

)خیبرپختونخوا میں 12 جوانوں کی شہادت، خواجہ آصف کی نماز جنازہ میں پی ٹی آئی قیادت کی عدم شرکت پر اظہار افسوس

ہفتہ 13 ستمبر 2025 20:35

ل اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 ستمبر2025ء)وفاقی وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا کی حکومت اور پی ٹی آئی کی قیادت دہشت گردی کیخلاف جنگ میں کس کے ساتھ کھڑی ہے ۔

(جاری ہے)

اپنے ایک ٹویٹ میں خواجہ آصف نے کہا کہ کے پی کے میں ہمارے 12جری جوان شہید ہوئے وطن کی مٹی پر قربان ہوئے اس ملک کے مستقل کو محفوظ بنانے کیلئے اپنی جان دے دی مگر افسوس ان شہداء کے جنازوں میں نہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نہ پی ٹی آئی کی لیڈر شپ شریک ہوئی ۔ انہوں نے کہا کہ واضح کیا جائے تحریک انصاف اس جنگ میں کس کے ساتھ ہے کیا وہ ہمارے جوان بیٹوں کے بھارتی سپانسرڈ قاتلوں کے ساتھ ہے یا وطن عزیز پر اپنی جان قربان کرنے والوں کے ساتھ ہے ۔