۷پاکستان ورچوئل ایسٹ ریگولیٹری اتھارٹی نے وی اے ایس پی لائسنسنگ کے لیے عالمی ایکسپریشن آف انٹرسٹ طلب کر لیا

پاکستان کی ورچوئل ایسٹس مارکیٹ دنیا کی تیز ترین بڑھتی ہوئی مارکیٹوں میں شامل، 4 کروڑ صارفین کے ساتھ عالمی معیار کے مطابق اقدامات کی ضمانت

ہفتہ 13 ستمبر 2025 21:25

ی*سلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 ستمبر2025ء) پاکستان ورچوئل ایسٹ ریگولیٹری اتھارٹی (پی وی اے آر ای) نے ورچوئل ایسٹس سروس پرووائیڈرز (وی اے ایس پیز) کو لائسنس دینے کے لیے عالمی ایکسپریشن آف انٹرسٹ (EOI) طلب کر لیا ہے۔ یہ اقدام ورچوئل ایسٹس آرڈیننس 2025 کے تحت کیا گیا ہے جس کے ذریعے پاکستان میں ورچوئل کرنسی اور بلاک چین ٹیکنالوجیز کے استعمال کو ایک مستحکم اور محفوظ قانونی دائرے میں لایا جائے گا۔

پی وی اے آر اے کے ایک اعلامیہ کے مطابق، پاکستان کی ورچوئل ایسٹس مارکیٹ سالانہ 300 ارب ڈالر سے زائد کی ٹریڈنگ والیوم کے ساتھ دنیا کی تیز ترین بڑھتی ہوئی مارکیٹوں میں شمار ہوتی ہے، جس کا مطلب یہ ہے کہ یہاں ورچوئل کرنسیوں کی خرید و فروخت میں غیر معمولی شرح سے اضافہ ہو رہا ہے۔

(جاری ہے)

اس مارکیٹ میں 4 کروڑ سے زائد صارفین موجود ہیں، جو اس شعبے کی اہمیت اور پھیلاؤ کو اجاگر کرتے ہیں۔

پی وی اے آر اے نے اپنے اعلامیہ میں یہ بھی بتایا کہ عالمی معیار کے مطابق اینٹی منی لانڈرنگ (AML)، دہشت گردوں کی مالی معاونت (CFT) اور سائبر سکیورٹی کے تمام اقدامات کو یقینی بنایا جائے گا۔ یہ اقدامات نہ صرف مارکیٹ کی سالمیت کو یقینی بنائیں گے بلکہ عالمی سطح پر پاکستان کو ورچوئل کرنسی کے شعبے میں ایک محفوظ اور قابل اعتماد ملک کے طور پر تسلیم کرانے میں مددگار ثابت ہوں گے۔

پی وی اے آر اے کا کہنا ہے کہ ریگولیٹری سینڈ باکس کا قیام شریعت کے مطابق جدید فنانشل پروڈکٹس کی تخلیق اور ان کی نگرانی کے لئے کیا جائے گا۔ اس اقدام سے نہ صرف مارکیٹ میں جدت کی حوصلہ افزائی ہوگی بلکہ اسلامی فنانس کے اصولوں کے مطابق ڈیجیٹل فنانشل پروڈکٹس کا فروغ بھی ممکن ہوگا۔پی وی اے آر اے کے چیئرمین بلال بن ثاقب نے عالمی وی اے ایس پیز کو پاکستان کے ڈیجیٹل فنانشل فیوچر میں شراکت داری کی دعوت دیتے ہوئے کہا کہ اس وقت دنیا بھر میں ورچوئل کرنسی اور بلاک چین ٹیکنالوجیز کی مارکیٹ تیزی سے ترقی کر رہی ہے، اور پاکستان اس شعبے میں عالمی کھلاڑیوں کے ساتھ شراکت داری کے لیے تیار ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کا ورچوئل ایسٹس کی دنیا میں ایک نمایاں مقام حاصل کرنے کے لئے عالمی سطح پر شراکت داری کی ضرورت ہے تاکہ ملک کو ایک مضبوط اور پائیدار ڈیجیٹل فنانشل مارکیٹ مل سکی